28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے یوم جمہوریہ کے پریڈ میں حصہ لینے والے فاتحین کو اعزاز سے نوازا، پنجاب ریجیمنٹ نے بہترین مارچنگ دستے کا مہاراشٹر نے بہترین جھانکی کا اعزاز حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج دلی کینٹ کے کرییپّا پریڈ گراؤنڈ کے راشٹریہ رنگشالہ کیمپ میں یوم جمہوریہ پریڈ  2018 کے بہترین دستے اور بہترین جھانکی کے لیے اعزاز سے نوازا۔

تینوں فوجوں میں سے پنجاب ریجیمنٹ کے دستےکو بہترین مارچنگ دستےکا ایوارڈ دیا گیا ۔ ہند-تبت سرحدی پولیس کو نیم فوجی دستوں اور دیگر امدادی افواج کے درمیان بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ دیا گیا ۔

اس سال کے یوم جمہوریہ کے پریڈ میں شامل کل 23 جھانکیوں میں سے 14 جھانکیاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تھیں ۔  دو وزارت خارجہ کی جھانکیاں تھیں جوہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان  طویل سماجی و ثقافتی ، مذہبی، تعلیمی  اور تجارتی تعلقات تصویر پیش کر رہی تھیں۔  بقیہ جھانکیاں دیگر وزارتوں / محکموں کی تھیں ۔ مہاراشٹر کی جھانکی کو فرسٹ پرائز دیا گیا جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی تخت نشینی کی عکاسی کر رہی تھی ۔ روایتی ماسک اور ہتھیار کی تصویر پیش کرنے والی  آسام کی جھانکی کو دوسرا انعام دیا گیا ۔ چھتیس گڑھ کی جھانکی ، جو کالی داس کے میگھ دوتم پار مبنی رام گڑھ کے قدیم امفی تھیٹرمیں رقص کرتے ہوئے فنکاروں کی عکاسی کر رہی تھی، تیسرا انعام دیا گیا ۔ مرکزی وزارتوں /محکموں کی جھانکیوں کے زمرے میں بہترین جھانکی کا ایوارڈ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت دیا گیا جو ‘کھیلو انڈیا’ کی تصویر پیش کر رہی تھی۔

اسکولی بچوں کی پیش کش کے زمرے میں جنوب مرکزی خطے کے  ثقافتی مرکز ، ناگپور (مہاراشٹر) کو مدھیہ پردیش کے ‘بریدی  ڈانس’ کے لیے پہلا انعام دیا گیا ۔ تاہم شمال مشرقی خطے کے ثقافتی مرکز ، دیما پور (ناگالینڈ) اور آکسفورڈ فاؤنڈیشن اسکول ، نجف گڑھ ، دہلی کو بالترتیب تریپورہ کے سنگرائی موگ ڈانس اور شکشت بھارت، ساکشت بھارت کے لیے حوصلہ افزائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More