38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی سی ایف نے ایل ایچ بی ایئر کنڈیشنڈ ڈبوں کو ایک نیا روپ دیا

Urdu News

نئی دہلی، ریل کے ڈبلوں کے ڈیزائن میں اختراع اور نئے پن کے اپنے منصوبے کے حصے کے طور پر، اب آئی سی ایف (انٹیگرل کوچ فیکٹری وزارت ریلویز کے تحت ایک پیداواری اکائی) نے ایل اے سی سی این (ایل ایچ بی 3 ٹائر اے سی) کوچ کا نیا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ اس کوچ میں عمودی ستونوں پر اضافی شیشوں کے ساتھ لگاتار لمبی کھڑکی فراہم کی گئی ہے۔ یہ مسلسل کھڑکیان باہر سے ایئر کنڈیشنڈ کوچ کو بہت خوبصورت اور خوشنما روپ دیں گی۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اے سی کوچوں میں مرحلہ وار تبدیلیاں لائی جائیں گی اور سبھی اے سی کوچوں میں ایسی ہی مسلسل کھڑکیاں  لگائی جائیں گی۔

2.jpg

آئی سی ایف کے ذریعہ بنائے جانے والے موجودہ ایل ایچ بی کوچوں میں 1100 ایم ایم (ایل)x 680 ایم ایم (ایچ) کی اسپلٹ ونڈو فراہم کراتی ہے۔ تاہم اے سی کوچوں کے اندرونی ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ان کی دیکھ ریکھ پہلے جیسے ہی ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More