34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فرانس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرسٹوف پرازُک کا 6 سے 9 جنوری 2019 تک ہندوستان کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی، فرانس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل  کرسٹوف پرازک  جو کہ 8 سے 9 جنوری تک چلنے والے رائے سینا ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے  6 جنوری 2019 سے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ بحریہ کے تعلقات کو مضبوط کرنا اور بحریہ کے تعاون کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

اپنے دورے کے دوران فرانسیسی بحریہ کے سربراہ  ہندوستانی بحریہ کے چیئرمین سی او ایس سی اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل سنیل لانبا اور دیگر سینئر افسروں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ ان میٹنگوں کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ  کے باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات زیر بحث آئیں گے جن میں سمندری فوجی کارروائیوں، تربیت، سازوسامان اور رکھ رکھاؤ سے متعلق امور شامل ہوں گے۔

ہندوستانی بحریہ متعدد معاملوں میں فرانسیسی بحریہ کے ساتھ تعاون کرتی ہے جن میں دوطرفہ بحری مشق ‘ورُن’ ، طیارہ بردار فوجی آپریشنز کے بارے میں بات چیت اور حفاظتی بات چیت اور اسٹاف مذاکرات کے ذریعے سمندری شعبے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی بحریہ  سے تعلق رکھنے والے جہاز  ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر مستقل طور پر پورٹ کال کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More