37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی طبقوں کے مستحق طلبا کی سربلندی اور ان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ  اقلیتی امور کی وزارت   اقلیتی طبقوں کے مستحق نوجوانوں کی سربلندی اور  ان کی ترقی کے لئے موثر کوششیں کررہی ہے۔

جناب نقوی نے   آج نئی دہلی میں    اقلیتی طبقوں کے ان نوجوانوں کو مبارک باد دی جنہوں نے اقلیتی امور کےوزارت کے مفت کوچنگ پروگرام کی مدد سے    سول سروسیز  2017 کے   امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔     جناب نقوی نے کہا کہ   اقلیتی  امور کی وزارت، ملک کی    معتبر تنظیموں  /اداروں کے  تعاون سے  اقلیتی  طبقوں سے   تعلق رکھنے والے    مستحق نوجوانوں کے لئے   سول  سروسیز   ، میڈیکل   انجینئرنگ  اور  دوسری انتظامیہ   خدمات   نیز  بینکنگ امتحانات کے لئے    مفت   کوچنگ کے پروگرام چلا رہی ہے۔    انہوں نے کہا کہ     اس کا مقصد  یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کمزور طبقوں کا ایک بھی  مستحق نوجوان    بہتر کوچنگ اور ایک  بہتر   ملازمت   حاصل کرنے کے موقع سے محروم نہ رہ  جائے۔

جناب نقوی نے کہا کہ جو نوجوان یو پی ایس سی میں کامیاب ہوئے ہیں وہ سماج کے اقلیتی طبقوں اور سماج کے دیگر پسماندہ  طبقوں کے نوجوانوں کے لئے ایک ‘رول ماڈل’ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اقلیتی طبقوں خاص طور پر مسلم نوجوانوں میں بہترین صلاحیت   موجود ہے اور اس طرح کا ماحول پیدا کرنے کی   کوششیں کی جارہی ہیں جس سے  ان نوجوانوں کے اندر اعتماد  پیدا ہو۔   وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی حکومت نے    ایک ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس میں اقلیتی طبقوں کے   نوجوانو ں کو تحفظ    اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہو۔     اسی کا نتیجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اقلیتی  طبقوں کے نوجوان اعلی  انتظامیہ  سروس کے لئے منتخب ہوئے۔

جناب نقوی نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر ‘ وقار کے ساتھ ترقی’   کی  مرکزی حکومت کی   پالیسی نے   اس بات کویقینی بنایا ہے کہ آزادی کے بعد   اس سال پہلی مرتبہ    اقلیتی طبقوں کے 131 نوجوا ن  ، جن میں 51 مسلمان  نوجوان بھی شامل ہیں، سول سروس کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔     جناب نقوی نے بتایا کہ پچھلے سال بھی     52 مسلمانوں سمیت   اقلیتی طبقوں کے 126 نوجوان    مایہ ناز سول سروس کے لئے منتخب کئے گئے تھے۔   انہوں نے  کہا کہ پچھلے سال سول سروسیز میں  1099  افراد  ، جن میں 52 مسلمان بھی شامل تھے،   سول سروسیز کے لئے منتخب کئے گئے تھے۔   یہ تعداد     کل منتخبہ تعداد کا 4.5 فی صد تھی۔   جہاں تک فی صد کا تعلق ہے اس سال    کل 990 کامیابی امیدواروں میں    مسلمانوں کا فی صد   5.15 ہے ۔   اس سال  سب سے اونچی پوزیشن لینے والے 100 امیدواروں میں چھ مسلمان ہیں، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

جناب مختار عباس نقوی نے بتایا کہ   اقلیتی امور کی وزارت    مشتہر شدہ    اقلیتی طبقوں  کے مستحق نوجوانوں   کے لئے    جو یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کرنا چاہتے ہیں،  بڑے پیمانے پر   مفت کوچنگ    کا پروگرام چلا رہی ہے۔    مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذریعہ یہ وزارت     سول سروسز  اور یو پی ایس سی کے   دیگر امتحانات میڈیکل،  انجینئرنگ اور انتظامیہ    امتحانات  کی تیاری کرنے والے مستحق اقلیتی طلبا کے لئے ‘نئی اڑان ’ اور ‘نیا سویرا’  جیسے   کوچنگ پروگرام چلا رہی ہے۔   18-2017 کے دوران مشتہر شدہ    اقلیتوں طبقے کے 105  نوجوانوں کو جنہوں نے ابتدائی سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی ، نئی اڑان اسکیم کے تحت     مالی امداد فراہم کی گئی  ۔

اقلیتی  طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کے نوجوانوں کے لئے اس بات کو یقینی بنانے کی غرض سے کہ وہ ان امتحانوں میں شرکت کریں ،   ٹیلی ویژن  چیلنوں ، اخباروں اور مختلف  اداروں نیز تنظیموں کے ذریعہ آگاہی کی  ایک مہم بھی چلائی جارہی ہے۔  اس سال  پورے ملک میں   15 ہزار سے زیادہ    نوجوانو ں کو مفت کوچنگ کی سہولت فراہم  کی جائے گی۔  پچھلے تین برسوں کے دوران     زبردست پذیرائی    اور  مفت کوچنگ اسکیموں کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد ان مفت کوچنگ  اسکیموں کو   زیادہ آسان   ،پرکشش اور قابل رسائی نیز حوصلہ افزا بنادیا گیا ہے۔    پچھلے   سال کے دوران    نئی اڑان اور  نیا سویرا  نامی   اسکیموں پر نظر ثانی کی گئی  اور یو پی ایس سی کے   ابتدائی امتحان   پاس کرنے والوں کے لئے مالی امداد 50ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی۔ نیا سویرا پروگرام کے تحت اقلیتی امور کی وزارت   سرکرد ہ داداروں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ اقلیتی طبقوں کے نوجوانوں کو مفت کوچنگ   فراہم کی جائے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More