32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بینک اکاؤنٹس کے ساتھ آدھار کو منسلک کرنے کا عمل

Urdu News

نئی دہلی، خزانہ کے وزیر مملکت  جناب  شیو پرتاپ  شکلا نے  آج لوک  سبھا  میں پوچھے  گئے ایک سوال کے تحریری جواب  میں بتایا کہ   ریونیو  کے محکمے کے ذریعہ جاری  نوٹفکیشن  مورخہ  یکم جون  ، 2017 ء اور  13 دسمبر  ، 2017 ء  میں منی لانڈرنگ   کی روک تھام  کے ضابطے 2005  میں ترمیمات  کی گئی ہیں تاکہ  بینک اکاؤنٹس  رکھنے والے افراد  آدھار  میں اندراج کے لئے اہل ہو سکیں اور  31 مارچ ، 2018 ء تک  یا بینک اکاؤنٹ  کے حامل  اکاؤنٹ پر مبنی تعلقات  کے آغاز کی تاریخ  سے 6 مہینے  کے اندر  ، جو بھی پہلے ہو ، اپنا آدھار  جمع کر دے ۔

          محکمہ ریونیو  نے اطلاع دی ہے کہ بینک اکاؤنٹ کے ساتھ آدھار  کر منسلک کرنے کا مقصد  منی لانڈرنگ  ، دہشت گردی  کی امداد ، ٹیکس کی چوری  کرنے کے مقصد سے کھولے گئے فرضی اور بے نامی بینک اکاؤنٹ کو ختم کرنا ہے ۔  علاوہ ازیں ، حکومت کے خرچ میں بھی کمی لانا ہے ۔  مستفدین کے لئے آدھار کسی بھی جگہ   ، کسی بھی وقت  اپنی شناخت قائم کرنے کے لئے ایک طاقتور آلۂ کار  بن کر ابھر ا ہے ۔ اس سے مستفدین کو  اُن کا واجبی حق بھی مل جاتا ہے  ۔ علاوہ ازیں ، تمام حقوق فراہم ہوتے ہیں ۔

          مذکورہ قوانین اور ضوابط  میں اس بات  کا بھی ذکر ہے کہ آدھار  کے لئے اندراج  کے اہل فرد اکاؤنٹ     پر مبنی  تعلقات  کے آغاز میں ہی اپنا آدھار نمبر   جمع  کرے گا ۔ اگر  کسی فرد کے  پاس آدھار  نمبر  موجود نہیں ہوتا ہے تو    آدھار میں  اپنے اندراج کا ثبوت فراہم کرے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More