32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راٹھور کی برطانیہ کے کھیلوں کے سکریٹری سے نشانے بازی کو 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کا ایک حصہ بنائے رکھنے کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کےو زیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے برطانیہ کے کلچر ، میڈیا اور اسپورٹس کے سکریٹری آف اسٹیٹ ایم پی میٹ ہین کوک سے اپیل کی ہے کہ وہ نشانے بازی کو دولت مشترکہ کھیلوں کے 2022 ایڈیشن کا ایک حصہ بنائے رکھنے کو یقینی بنانے میں فوری مداخلت کریں۔ کرنل  راٹھور نے  آج یہ معاملہ یہاں اس وقت اٹھایا جب بھارت کے دورے پر آئے میٹ ہین کوک نے ان سے ملاقات کی۔ ڈیڑھ گھنٹے تک چلی میٹنگ کے دوران فریقین نے  کھیل کے شعبے میں دونوں ملکوں کے رشتوں میں مزید مضبوطی لانے کے لئے کھیلوں میں امداد باہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

کرنل راٹھور نے  بھارت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے  کئے جارہے اقدامات کے بارے میں برطانیہ کے وزیر کو جانکاری دی اور  ’کھیلو انڈیا ‘اسکیم کے بارے میں انہیں تفصیلی معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کا مقصد انتہائی نو عمری میں صلاحیت کو پروان چڑھانا اور حکومت سے مناسب مالی مدد کے ذریعے ایک مقررہ وقت میں اسے مزید تربیت دینا ہے۔

کرنل راٹھور نے  برطانیہ کے کھلاڑیوں اور وہاں کے کوچوں کو  بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ غیر منقطع کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق  دونوں ملکوں کی موسمی تبدیلیوں سے وہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے برطانیہ کے وزیر سے یہ اپیل بھی کی کہ دونوں ملکوں کے کھیلوں کی ترقی کے پروگرام کے درمیان کسی معاہدے کے امکان کو  تلاش کیا جائے. برطانیہ کے وزیر آئندہ کرکٹ عالمی کپ اور  2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے  بھارت کے دورے پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More