38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2ماہ بعد پہلی بار ایکٹیومعاملوں کی تعداد 7 لاکھ سے کم

Urdu News

  نئی دہلی، ہندوستان میں کووڈکے خلاف اپنی جنگ میں انتہائی اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پچھلے 2 مہینوں میں (63 دن) یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 7 لاکھ سے کم ہوگئی ہے۔ گزشتہ 22 اگست کو بھی ایکٹیو کیسوں کی تعداد 7 لاکھ سے کم (697330) درج کی گئی  تھی۔

اس وقت ملک بھر میں کووڈمتاثرین کی تعداد 695509ہے۔ جو تمام کیسوں کا محض 8.96 فیصد ہے۔

روزانہ بڑی تعداد میں کووڈ مریض روباصحت ہورہے ہیں اور اموات کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ ہندوستان میں ایکٹیو کیسوں کے ٹھیک ہونے میں بھی مسلسل تیزی آئی ہے۔

image0015BSZ.jpg

ہندوستان میں بڑی تعداد میں لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد تقریبا 70 لاکھ(6948497) ہے۔ ایکٹیو کیسوں اور ٹھیک ہونے والے معاملوں کے درمیان کافی فاصلہ ہے،یہ تعداد اب 6252988ہے۔ اس طرح ایکٹیو کیسوں کے مقابلے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 10 گنا زیادہ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 73979مریض ٹھیک ہوئے، اور اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے۔جبکہ نئے کیسوں کی تعداد 54366رہی ۔ قومی سطح پر کووڈ سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح میں مسلسل بہتری آئی ہے اور اب یہ 89.53 فیصد پر جاپہنچی ہے۔ ملک گیر سطح پر طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے ،ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکز کے ذریعہ وضع کردہ اسٹینڈرڈ ٹریٹمینٹ پروٹوکول کو نافذ کرکے اور ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکل اور فرنٹ لائن ورکرس کے عہد اور دلجمعی سے کام کرنے کے نیتجے میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اور اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ سردست اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔ ان کی وجہ سے ایکٹیو کیسوں میں کمی آئی ہے۔

image002V7YZ.jpg

81 فیصد کووڈ سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 16 ہزار سے زائد مریض ٹھیک ہوئے ۔ دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے جہاں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ ہے۔

image003ZGRO.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں میں 54366نئے معاملے رجسٹرڈ ہوئے۔

ان میں سے 78 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔مہاراشٹر اور کیرلہ سے سب سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے،مہاراشٹر سے جہاں 7 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہیں کرناٹک میں نئے معاملوں کی تعداد 5 ہزار ہے۔

image004KUP1.jpg

پچھلے 24 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 690 ہے۔ ان میں سے 81 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ (198)موتیں ہوئی ہیں۔

image005D5K2.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More