25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پدم ایوارڈ- 2019 کے لئے 12 سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئیں

Urdu News

نئی دہلی، پدم ایوارڈس کے لئے، جس کا اعلان یوم جمہوریہ 2019 کے  موقع پر کیا جائے  گا، آن لائن نامزدگیاں  ؍ سفارشات کی  آخری تاریخ 15  ستمبر 2018  ہے۔ ویب سائٹ پر پہلے ہی ایک ہزار 654 اندراج کئے جاچکے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 207  نامزدگیاں ؍  سفارشات  یکم مئی 2018 کو  کھولی گئیں  نامزدگیوں کے بعد سے مکمل کرلی گئی تھیں۔

 نامزدگیاں مرکزی وزارتوں ؍ محکموں ، ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں، بھارت رتن  اور پدماو بھوشن ایوارڈ یافتگان کی طرف سے موصول ہوئی ہیں ۔ مہارت کے اداروں دیگر بہت سے ذرائع سے بھی نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ ان نامزدگیوں پر وسیع بنیاد پر غور کیا جائے گا۔ مورخہ :  25 اپریل 2018 کو مرکزی وزارت داخلہ نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ  ان باصلاحیت افراد کی نشاندہی  کرنے میں ٹھوس کوششیں کریں جن کی مہارت اور  کارنامے تسلیم کئے جانے کے مستحق ہیں۔ اور ان کے حق میں مناسب نامزدگیاں کی جائیں۔

 پدم ایوارڈس کے لئے سفارشات  ؍ نامزدگیاں پدم پورٹل : www.padmaawards.gov.in. پر صرف آن لائن وصول کی جارہی ہیں۔ سبھی شہری سیلف نامونیشن سمیت نامزدگیاں ؍  سفارشات کرسکتے ہیں۔ نامزدگیاں ؍  سفارشات  میں تمام موجودہ تفصیلات ہونی چاہئے جو مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب فارمیٹ میں وضع کی گئی ہیں۔ کسی شخص کی آن لائن سفارش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا چاہئیے کہ سبھی ضروری تفصیلات صحیح طور پر پُر کی گئی ہوں۔

پدم ایوارڈس میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن او پدم شری شامل ہیں، یہ  ملک کے سب سے اعلیٰ سویلین ایوارڈس ہیں جو  1954 میں قائم کئے گئے تھے۔ ان ایوارڈس کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ امتیازی کام کے صلے میں  دیا جاتا ہے اور  سبھی فیلڈس ؍  ڈسپلن میں غیر معمولی کارناموں ؍  خدمت کے لئے  دیا جاتا ہے ۔ ان شعبوں میں  آرٹ، ادب اور تعلیم کے علاوہ کھیل، میڈیسن، سماجی کام، سائنس ، انجینئرنگ ،  عوامی معاملات ، سول سروس، تجارت اور صنعت شامل ہیں۔

سبھی افراد ان ایوارڈس کے لئے  مستحق ہیں چاہے وہ کسی بھی نسل، پیشہ ، پوزیشن یا جنس سے تعلق رکھتے ہوں۔ پدم وبھوشن  غیر معموملی اور امتیازی خدمت کے لئے جاتا ہے۔ جبکہ پدم بھوشن اعلی ٰ میار کی غیر معمولی خدمات کےلئے دیا جاتا ہے اور پدم شری کسی بھی شعبے میں امتیازی خدمت کے لئے دیا جاتا ہے۔

 وزارت داخلہ کے مکتوب میں درخواست کی گئی ہے کہ عورتوں معاشرے کے کمزور طبقوں ، ایس سی ایس ٹی اور  دیوانگ افراد میں سے  ذہین اور باصلاحیت افراد کی نشان دہی کرنے کے لئے  کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ جو  اس ایوارڈ کے لئے مستحق ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑ کر  سرکاری ملازمین  بشمول پی ایس یو ز کے ساتھ کام کرنے والے افراد  پدم ایوارڈس کے لئے مجاز نہیں ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے  مرکزی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ : www.mha.nic.in  پر  ایوارڈس اور میڈلس پر کلک کریں۔ ان ایوارڈس کے لئے  ضابطے مرکزی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ : http://padmaawards.gov.in/SelectionGuidelines.aspx پر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More