35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر شکایتی نظام کو شکایات کے مرکزی پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے  کی ترقی  کی وزارت (ڈی او این آر) کے وزیر مملکت (آزاد انہ چارج)،  وزیر اعظم دفتر ، عملے، عوامی شکایات  اور پنشن  کی وزارت ، ایٹمی توانائی اور خلا کی ترقی  کی وزارت کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج بتایا کہ جموں وکشمیر شکایتی نظام کو مرکزی شکایات پورٹل کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے۔   اس طرح یہ بھارت کا پہلا مرکزی کے زیر انتظام علاقہ ہے جس نے اپنے ضلعی سطح کے شکایتی دفاتر کو سی پی جی آر اے ایم ایس (سنٹرلائزڈ پبلک شکایات کا ازالہ اور نگرانی سسٹم)کے مرکزی شکایات پورٹل کے ساتھ مربوط کیا ہے۔

جموں وکشمیر میں حکمرانی کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم کوشش کے طور پر  عملے کی مرکزی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے شعبے (ڈی اے آر پی جی) نے شکایات کے آن لائن ازالے کے لیے پورٹل کو توسیع دینے کے لیے جموں و کشمیر میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ تین مہینوں کے دوران بات چیت اور مباحثے کے سلسلے کے بعد  جموں و کشمیر۔ انٹیگریٹڈ گریوینس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (جے کے – آئی جی آر اے ایم ایس) کو جموں و کشمیر میں ضلعی سطح کے دفاتر اور مرکزی پورٹل کے ساتھ بھی مربوط کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے عوامی شکایات کے شعبے نے جموں و کشمیر کی مرکز کے زیر انتظام حکومت کے ساتھ مل کر اضلاع میں پائلٹ مرحلےکو نافذ کرنے اور انہیں سی پی جی آر ایم ایس کے مرکزی حکومت کے پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔

ضلعی پورٹل کو ریاست اور اس کے قومی پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کے پہلے تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ اس میکنزم کی تقلید ہندوستان کی دیگر ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں بھی کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More