26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور برازیل کے قریبی اور کثیر جہتی تعلقات ہیں:پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت  اور ریلوے کے  مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  آج  نئی دہلی میں منعقدہ  انڈیا – برازیل  بزنس فارم کے افتتاحی اجلاس سے  اپنے  خطاب  کے دوران کہا  کہ وفاقیاتی  جمہوریہ برازیل  کے  صدر جناب جیر بولسونارو کے دورے  سے  ہندوستان اور برازیل کی  دو طرفہ شراکت داری کی اہمت کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چونکہ برازیل  پورے لاطینی امریکہ اور کریبین  خطے میں ہندوستان کے  اہم ترین  تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے  اس لئے برازیل اور ہندوستان کے درمیان تجارت بڑھ کر  2022 تک  15 بلین امریکی ڈالر ہوجائے گی۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ برازیل کے صدر کے دورے کےد وران  15 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں، جس سے جمہوریت ،  ڈیموگرافی ، قیادت  اور  ہندوستان میں دستیاب با صلاحیت افراد، ہندوستانی بازار  اور  بہتر زندگی کے لئے  ایک بلین ہندوستانی شہریوں کی خواہشات  کی طاقت کا پتہ چلتا ہے۔ برازیل کے صدر کے دورے کے دوران  سرمایہ کاری ، تجارتی سہولت  ، سماجی تحفظ ، زراعت ، دفاع ، دہرے  ٹیکس  کے سلسلے میں تعاون کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں جس سے برازیل کے سربراہ مملکت کا یہ دورہ  بہت زیادہ کار آمد ثابت ہوا ہے۔

 کامرس اور صنعت کے وزیر نے  اس امید کا اظہار کیا کہ  صاف ستھری توانائی  ، اسٹارٹ اپس  ، ریلوے  کے شعبوں میں  اور  ہندوستان  وبرازیل کے درمیان  ویلیو چین  تیار کرنے  ، جہاں  ایک ملک میں  مصنوعات آدھی تیار ہوں گی اور دوسرے ملک میں مکمل ہوں گی،  میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔  پیوش گوئل نے بتایا کہ پورے انڈین ریلوے کی 2024 تک پوری طرح بجلی کاری کردی جائے گی اور  2030 تک ہندوستان میں ریلوے نیٹ ورک زیرو اخراج کے ساتھ پوری  طرح صاف ستھری توانائی  پر چلے گا۔

کامرس و صنعت کے وزیر نے  برازیل کے صدر کے ذریعے    ہندوستانی  دورے کے دوران  دونوں ملکوں کے درمیان  بغیر ویزا کے  سفر کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری اور سیاحتی مقاصد سے آنے جانے والوں کو اس اعلان سے بہت فائدہ ہوگا۔

کامرس اور صنعت کےو زیر نے  کہا کہ انڈیا – برازیل بزنس لیڈر ز فورم  کو  متحرک بنایا جائے گا اور  دونوں ملکوں میں کاروبار کے لئے    اسے مزید موزوں اور مناسب بنانے کے لئے اس کی تشکیل نو کی جائے گی۔

کامرس اور صنعت کے وزیر  نے اس امید کا اظہار کیا کہ  برازیل میں چونکہ  یوگا اور  آیوروید  کی  پریکٹس کرنے والے  بہت مضبوط حالت میں ہیں اس لئے برازیل میں  یوگا اور آیور وید جیسے  صحت کے شعبوں میں ہندوستان کی  خدمات میں  اضافہ ہوگا۔ برازیل میں ایک  آیور وید ایسو سی ایشن  ( اے بی آر اے)   ہے جس کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے اور  جس کے برازیل میں 9 ریاستوں میں دفاتر موجود ہیں اور  پورے برازیل میں اس کے ارکان موجود ہیں۔ آیور ویدا سے متعلق تیسری انٹرنیشنل کانفرنس 12 سے 15 مارچ 2018 تک ریو ڈی جینیرو میں  منعقد کی گئی تھی۔ اس کانفرنس میں 4000 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی تھی، جن میں  ہندوستان کے  بھی کئی نمائندے شامل تھے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ  دو طرفہ سطح پر قریبی تعلقات کے علاوہ  ہندوستان اور برازیل کے برکس ، بے سک، جی – 20 ، آئی بی ایس اے ، بین الاقوامی شمسی اتحاد  جیسے فورموں  اور  اقوام متحدہ  ، یونیسکو اور  ڈبلیو آئی پی او  جیسے  بڑے بین الاقوامی اداروں  میں بھی  قریبی  تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  برازیل کے ساتھ ہماری  کافی لمبی اسٹریٹجک شراکت داری ، مشترکہ   عالمی نظریئے ،  مشترکہ جمہوری اقدار   اور  دونوں ملکوں کے عوام کی بہبود کے لئے  سماجی شمولیت کے ساتھ اقتصادی ترقی کو  فروغ دینے کی  عہد بندی  پر مبنی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More