29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ای ایم نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے اترپردیش ریاست کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت کی وزارت کے کامرس کے   محکمے کے تحت کام کرنے والے گورنمنٹ ای – مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم)  نے  اترپر دیش ریاست میں ایک جی ای ایم  آرگنائزیشنل ٹرانسفارمیشن ٹیم ( جی او  ٹی ٹی) پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ( پی ایم یو)  قائم کرنے کے لئے حکومت اتر پردیش کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد ان دونوں اداروں کے  حصول یابی کے رہنما خطوط  کی  ہم  آہنگی اور  مسلسل حصول یابی کی  صلاحیت پیدا کرنے کے لئے  سسٹم کی یکجہتی  کی رفتار تیز کرنا ہے۔ اس مفاہمت  نامے کے تحت قائم کی جانے والی  پی ایم یو  کی وجہ سے  اترپردیش  کی اہم ایس ایم ایز  کے لئے  جی ای ایم  ، وزارت خزانہ ، حکومت  ہند   کے ساتھ لین دین کرنے میں آسانی ہوگی اور  مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی وزارتیں اور محکمے نتائج پر مبنی  خود انحصاری ماڈل پر  جی او ٹی ٹی کی خدمات حاصل کرنے پر غور کریں گے۔ جی ا و ٹی ٹی  حصول یابی کے طریقہ کار  کو پھر سے وضع کرنے اور  آن لائن مارکیٹ پلیس سے  زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی صلاحیت  میں اضافے کے لئے  خریدار ایجنسی کی مدد کرے گی۔

اس مفاہمت نامے پر  جی ای ایم کے سی ای او  تلین کمار  اور ایم ایس ایم  ای  اور  بر آمدت کی ترقی کے محکمے  کے پرنسپل سکریٹری  نونیت سہگل نے  25 جنوری  2020 کو دستخط کئے۔ اس موقع پر کابینہ کے وزیر  سدھارتھ ناتھ سنگھ  اور  حکومت اترپردیش کے وزیر مملکت  اودے بھان سنگھ بھی موجود تھے۔

پنجاب کے بعد حکومت  اترپر دیش   دوسری ریاست ہے جو شمولیت والی  ،کارگر اور شفاف  حصول یابی  کے مقصد کے لئے  اس کایا پلٹ کردینے والی پہل  کے مؤثر استعمال کے لئے  جی او ٹی ٹی  – پی ایم یو  قائم کرے گی ۔ مرکزی  سرکاری شعبے کی صنعتوں میں سیل پہلے ہی  ایک پی ایم یو قائم کرنے کے لئے مفا ہمت نامے پر دستخط کرچکی ہے۔ بہت سی دیگر ریاستیں اور مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتیں جی او ٹی ٹی  – پی ایم یو  قائم کرنے  کی کوشش کررہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More