34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پولس تفتیش میں بہترین کارکردگی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ کے میڈل کا قیام

Urdu News

نئی دہلی۔ حکومت نے پولس تحقیقات میں بہترین کارکردگی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ کے میڈل کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، تاکہ ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولس اور ملک میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں میں جرائم کی تفتیش کے پیشہ ورانہ معیارات کو فروغ دیا جاسکے۔ سب انسپکٹر سے لے کر سپرنٹنڈنٹ پولس کے درجے تک کے افسران اس میڈل کے اہل ہیں۔

گزشتہ تین سال میں جرائم کے اوسطاً اعداد و شمار پر مبنی کل 162 میڈل ہر سال عطا کیے جائیں گے، ان میں 137 میڈل ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے ہوں گے اور 25 میڈل مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں مثلاً قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) کے لئے ہوں گے۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میڈل کی تقسیم آئی پی سی جرائم کی اوسط کی بنیاد پر ہوگی، جن کا ان کے ذریعے اندراج کیا جائے گا اور جرائم کا ڈاٹا 2013، 2014 اور 2015 کے لئے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ذریعے شائع کیا جائے گا۔ تمغوں کی تقسیم پر نظرثانی جرائم کے اوسط ڈاٹا کی بنیاد پر ہر تین سال کے بعد کی جائے گی۔ خواتین تفتیش کاروں کے لئے تمغوں کا کوٹہ ہوگا۔

بی پی آر اینڈ ڈی ایک ریاستی سطح کی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ؍ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں سے نامزدگیاں طلب کرے گا۔ یہ ریاستی سطح کی کمیٹی اے ڈی جی درجے کے افسر کی سربراہی میں ہوگی۔ ان نامزدگیوں کو بی پی آر اینڈ ڈی میں ایک اسکریننگ کمیٹی کے ذریعے پروسیس کیا جائے گا اور ایم ایچ اے میں منظوری دینے والی کمیٹی کی طرف سے اسے منظوری دی جائے گی۔

انعامات پانے والوں کے نام کا اعلان ہر سال 15 اگست کو کیا جائے گا۔ ایک تمغے کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے کیے گئے دستخط سرٹیفکیٹ کو ہر انعام پانے والے کو بطور انعام میں پیش کیا جائے گا اور اس کا نام ہندوستان کے گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More