38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان اور کیوبا نے صحت کےشعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان اور کیوبا نے آج یہاں صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ دستخط صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے لئے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا اور کیوبا کے عوامی صحت کے وزیر ڈاکٹر روبرٹوٹومس مورایس اوجے ڈا نے کئے اس موقع پر وزارت صحت کے سینئر افسران اور کیوبا کا ایک اعلی سطح کا وفد بھی موجود تھا۔

اس سمجھوتے کو تاریخی بتاتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے کہا کہ ہندوستان اور کیوبا کے درمیان رشتے تاریخی ہیں اور مساوات ، ا نصاف اور  لوگوں کی  عام خواہشات کی مشترکہ قدروں پر مبنی ہیں اور اس میں عالمی معاملات سے متعلق مفادات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جناب نڈا نے مزید کہا کہ ہندوستان اور کیوبا کے درمیان صحت اور دوا کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامہ  صحت کے شعبے میں تبادلوں کے لئے اہم ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک کو فروغ دے گا۔ ہماری صلاحیت کا شعبہ دوا سازی اور بایو ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا نے بایو ٹیکنالوجی اور دوا سازی کےشعبے میں زبردست ترقی حاصل کی ہے۔ ہم کوکاروباری بنیاد پر دواؤں کی مشترکہ تیاری کے لئے زیادہ ادارہ جاتی اشتراک کوحوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔جناب نڈا نے کہا کہ مفاہمت نامے کے نفاذ کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس مفاہمت نا مے کا مقصد معیار کو  بڑھانے کے مقصد کے ساتھ تکنیکی، سائنسی، مالی اور انسانی وسائل کو یکجا کرکے صحت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان  جامع بین وزارتی اور بین ادارہ جاتی تعاون قائم کرنا ہے۔اس کا ایک مقصد یہ بھی  ہے کہ  دونوں ملکوں میں صحت کی دیکھ بھال طبی تعلیم اور تربیت اور تحقیق میں شامل انسانی، میٹرئل اور بنیادی ڈھانچے کے وسائل کو رسائی حاصل ہو۔

تعاون کے خاص اور اہم شعبے اس طرح ہے:۔

  • میڈیکل ڈاکٹروں، افسروں، دیگر صحت سے متعلق پیشہ ور افراد اور ماہرین کی تربیت اور ان کا تبادلہ۔
  • انسانی وسائل، صحت خدمات اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولتوں کے قیام کے فروغ میں تعاون۔
  • صحت میں انسانی وسائل کی قلیل مدتی تربیت۔
  • دوا سازی ،میڈیکل آلات کا ریگولیشن اور معلومات کا تبادلہ۔
  • دوا سازی اور دیگر شعبوں میں کاروبار کے فروغ کے مواقع کا فروغ، جن کی نشاندہی  فریقوں کے ذریعہ کی گئی ہے۔
  • جینرک اور لازمی دواؤں کی خریداری اور دوا کی سپلائی کی سورسنگ میں مدد۔
  • صحت کے آلات  کی خریداری اور دوا سازی کی  تیاری۔
  • خوراک کی صنعت کے آپریٹرس کی تربیت اور تحقیق۔
  •  نیرو کارڈیو ویسکور بیماریوں، کینسر، ذہنی صحت جیسی بیماریوں کی روک تھام میں ا شتراک۔
  •  آب و ہوا کی تبدیلی کے شعبے میں اشتراک جو چھوت چھات کی بیماریوں اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر اثر ڈالتے ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More