24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور سربیا کے درمیان آپسی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی خصوصی تعلقات ہیں:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سربیا کے درمیان آپسی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی خصوصی تعلقات قائم ہیں اور  سربیا کے ساتھ تاریخی تعلقات  پر فخر ہے ۔ ہندوستان اور سربیا کے درمیان  سفارتی تعلقات 70 سال  پرانے ہیں۔ جناب نائیڈو سربیا کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ جناب ایویکا ڈیسک کی سربراہی میں سربیا کے ایک وفد کے ساتھ آج یہاں تبادلہ خیال کررہے تھے۔

نائب صدر نے سربیا کے نائب وزیراعظم کو  کوسووو معاملے پر یقین دلایا  اور کہا کہ ہندوستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہندوستان کوسووو کی آزادی کا یکطرفہ اعلان تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہندوستان نے  یونسکو، عالمی کسٹم آرگنائزیشن ، انٹر پول  سمیت  مختلف بین الاقوامی اداروں کی رکنیت کے لئے  کوسووو کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سربیا کے ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ اس بات پر مسرت کا اظہا کرتے ہوئے کہ حالیہ برس میں  ہندوستان اور سربیا کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت 2017 میں تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے  تیز ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور  ملک میں مختلف معاشی اصلاحات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سربیا کی کمپنیاں بی-2بی ماڈل کے ذریعے ہندوستانی معیشت میں شامل ہونے کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو نے  سربیا میں یوگا کی مقبولیت  اور پورے سربیا میں یوگا کے  عالمی دن کی  زبردست  تقریبات منعقد ہونے کی تعریف کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More