28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے ہر گھر میں اسپورٹس پہنچانے میں میڈیا کا اہم رول ہے: کرنل راٹھور

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کہا ہے کہ اسکولوں میں کھیلوں کو لازمی بنانے سے قبل گھروں میں کھیلوں کو لازمی  بنانا جانا چاہیے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان کے گھر گھر میں کھیلوں کو پہنچانے میں میڈیا کا اہم رول ہے۔ کرنل راٹھور نے یہ بات آج یہاں سی آئی آئی بگ پکچر کانفرنس (سمٹ) سے اپنے کلیدی خطاب کے  دوران کہی۔

ملک بھر میں، کھیلوں کے فروغ میں موبائل ایپلی کیشنز کے رول پر گفت و شنید کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کھیلوں سے متعلق معلومات دستیاب کرانے میں موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال باآسانی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ملک بھر میں موجود کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال شہریوں کے ذریعہ باآسانی کیا جاسکتاہے اور وہ اپنے ارد گرد موجود کھیلوں سے متعلق سہولیات سے واقف ہوسکتے ہیں۔

 

کھیلوں کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت ہند کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے کہا کہ حکومت نے ریسرچ اور فروغ کے لئے چھ اسپورٹس یونیورسٹیوں کو فنڈس مہیا کرائےہیں۔ وزیرموصوف نے بتایا کہ حکومت کھیلوں کے بہترین آلات اور ساز و سامان بنانے کے لئے تمام مینوفیکچروں کو ایک مقام پر لانے کے لئے کوششیں کررہی ہے تاکہ کھیلوں کو فروغ حاصل ہو اور ہندوستان کو ایک صحت مند اور خوشحال ملک بنایا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More