38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوا کو کارگو- ہب کی شکل میں فروغ دیا جائے گا : سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اور پرائیویٹ شراکت داروں کے ساتھ گوا کو ایک سیاحتی مرکز نیز کارگو-ہب کے طور پر فروغ دینے کے لئے  کام کررہی ہے۔ وہ جاری رینوویشن ورک کا معائنہ کرنے کے بعد گوا کے  ڈبولم ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ آیوش کے مرکزی وزیر  مملکت   (آزادانہ چارج) جناب شری پدنائک،  ریاستی وزیر زراعت جناب وجے سردیسائی ، ریونیو کے وزیر ناب روہن کھونٹے اور نقل وحمل کے وزیر جناب سودِن دھاولیکر اس موقع پر موجود تھے۔ جناب پربھو نے کہا کہ موپا ہوائی اڈہ ستمبر 2020 سے کام کرنے لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبولم ہوائی اڈہ بھی موپا ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ کام کرتا رہے گا۔

 ڈبولم ہوائی اڈے پر 300 کروڑ روپے کی لاگت سے رینوویشن (جدید کاری) کا کام جاری ہے۔ جولائی سے  نیا کثیر منزلہ پارکنگ کمپلیکس کام کرنے لگے لگا۔ ڈبولم  ہوائی اڈے پر ایک کاؤنٹر گوا کے  محکمہ سیاحت کے لئے  مختص کیا جائے گا تاکہ وہ ٹیکسی خدمات کی انجام دہی  کرسکیں۔ ایک اور کاؤنٹر ریاستی حکومت کے لئے  مختص کیا جائے گا تاکہ وہ مقامی  مصنوعات ، سووینیر اور  سبزیاں فروخت کرسکیں۔ جناب سریش پربھو نے کہا کہ  کارگو کے  نقل وحمل سے  کسانوں کو  بین الاقوامی بازاروں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا گوا میں دو ہوائی اڈے ہوجانے سے  مسافروں کی آمد ورفت کی گنجائش بڑھ کر تین کروڑ ہوجائے گی۔

 جناب پربھو نے بتایا کہ فروغ ہنر مندی اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے اقدامات کے تحت شہری ہوابازی کی وزارت عالمی بینک اور دیگر اداروں کے  نمائندوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ گوا کو  ایک مارکٹ  ڈسٹی نیشن ( مرکز بازار) کے طور پر فروغ دیا جاسکے۔ سنگاپور ایئر لائنس ، لف تھانسا ایئرلائنس جیسی بڑی ہوائی کمپنیاں ہندوستان میں مرکز بازار کا جزو بننے  کی خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہوابازی کی وزارت اور  دوسرے شعبوں میں بھی ملازمتوں کی بڑی ضرورت ہے۔ یہ سبھی اقدامات ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے  ناگزیر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More