25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرمی کمانڈرس کانفرنس کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے والے آرمی کمانڈرس کانفرنس،جو کہ 16 اپریل 2018 کو شروع ہوا ہے، میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش  رام راؤ بھامرے نے ملک کو درپیش سیکورٹی کے لاتعداد چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستانی فوج کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہندوستانی فوج نے اس طرح سے ملک کی ترقی کے لئے راستہ ہموار کیا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی دوست ممالک  کے ساتھ متعددمشترکہ  تربیتی مشقوں اور ٹریننگ کے لئے ہندوستانی فوج کی تعریف کی۔ انہوں نے اعلیٰ ترین متحرک اندورنی اور بیرونی سلامتی چیلنجوں کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے زور دے کر کہا کہ حکومت ہند ہندوستانی فوج کی ضروریات ، صلاحیت سازی، افواج کی جدید کاری کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔ انہوں نے اندرون ملک تیار کردہ اعلی ترین دفاعی پیداوار اور خود انحصاری کے ذریعے ملک کی تینوں افواج کے اندر مربوط صلاحیت سازی اور مالی وسائل کے استعمال کی ضرورت کا اعادہ کیا۔انہوں نے سنجیدہ طریقے سے ترجیحات کو طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل کے  مناسب استعمال کو یقینی بنایا جاسکے اور ہندوستانی افواج کی جدید کاری کا کام بہتر ڈھنگ سے ہوسکے۔

فوج کے سربراہ کی صدارت میں منعقدہ اس کانفرنس میں متعدد سینئر کمانڈرس ، سیکورٹی کے وسیع بندوبست ، مستقبل میں سلامتی سے متعلق درپیش خطرات کو کم کرنے  اور ممکنہ دشمنوں کے خلاف تیاریوں میں اضافہ کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ دیگر امور مثلاً ملک کی شمالی سرحدوں سے متصل بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صلاحیت سازی، اسٹریٹجک ریلوے لائن کا جائزہ، محدود بجٹ کا بہتر استعمال  تاکہ فوج کے  لئے گولہ بارود کی دستیابی کے علاوہ سرحدی شاہراہ سے متعلق تنظیم کے پروجیکٹوں سے متعلق مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔اسی طرح سے اس کانفرنس کے دوران فوج کے آپریشن ، فوجی انتظام و انصرام کے علاوہ فوجیوں کی فلاح و بہبود سے  متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More