40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے دارجلنگ میں تین روزہ شاندار انڈیا میگا ہوم اِسٹے ترقیاتی اور تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Urdu News

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج مغربی بنگال کے دارجلنگ میں تین روزہ شاندار انڈیا میگا ہوم اِسٹے ترقیاتی اور تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔وزارت  سیاحت کے ہندوستان سیاحتی علاقائی آفس (مشرقی)نے اس ورکشاپ کا 22 سے 24 فروری 2021ء تک انعقاد کیا ہے۔جس میں مشرقی ہمالیائی سفری اور  سیاحتی آپریٹر کی ایسوسی ایشن (وسائل پارٹنر)اور آئی آئی ای ایس اسکول آف مینجمنٹ (معلوماتی پارٹنر) شراکت دار ہیں۔ جس کا مقصدعلاقے کے ہوم اِسٹے مالکان کی مہمان نوازی کی مہارت کو مستحکم بنا ناہے، تاکہ سیاحوں کو لئے بہتر تجربے کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر دارجلنگ سے رکن پارلیمنٹ جناب راجو بستا اور وزارت سیاحت کی اے ڈی جی محترمہ روپیندر برار ،نیز دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ‘‘مغربی بنگال کا مشرقی ہمالیائی حصہ ہندوستان میں انتہائی اہم سیاحتی منزلوں میں سے ایک ہے۔ دارجلنگ ہمالیائی ریلویز (یونیسکو عالمی وراثت)اور ہمالیائی ماؤنٹیرنگ انسٹی ٹیوٹ کی موجودگی بھی پہاڑوں کی رانی کی اہمیت کو نمایاں مقام دیتی ہے۔ عرصے سے ایک نیا رجحان پہاڑوں میں مقبول ہورہا ہے، جو ہوم اِسٹے ہے، نیز ہزاراں مقامی افراد نے اپنے مکانات کو ، سیاحوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے مدنظر ہوم اِسٹے میں تبدیل کردیا ہے۔’’

جناب پٹیل نے یہ بھی بیان کیا کہ کووڈ بحران کے مدت میں کس طرح ریاستی سیاحتی وزراء اور دیگر ساجھیداروں کے ساتھ بہت سی میٹنگیں کی گئیں تھیں، جن کا مقصد سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کی مدد کرنا تھا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایک بہت ہی قلیل مدت میں پورٹل شروع کیا گیا تھا، جو ہوٹلوں کے اندراج کے لئے تھا، تاکہ وہ کووڈ سے متعلق معیارات اور ہدایات کو اپنائے اور سیاحوں کے مابین اعتماد کو فروغ دیں۔

004.jpg

جناب پرہلاد سنگھ نے وضاحت کی کہ بڑی تعداد میں بیرون ملک میں کووڈ کی موجودہ سنجیدہ صورتحال کے باعث نیز ہندوستان میں  وباء کی صورتحال میں ڈرامائی  بہتری کی وجہ سے ، اندرون ملک سیاحت اچانک فروغ پانے لگی ہے اور کلیدی سیاحتی منزلیں برتی جارہی ہیں۔وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانی سیاحتی صنعت کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور جتنا بھی ممکن ہو، سیاحت کے اُتنے ہی مواقع تیزی کے ساتھ فروغ دینے چاہئیں،جن میں سیاحتوں  کے تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے مطالبےکو پورا کرنے کےلئے ہوم اِسٹے کا اختیار بھی شامل ہے۔

وزیر موصوف نے مزید واضح کیا کہ ہوم اِسٹے سیاحت میں مقامی برادری کی شمولیت انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور ہوم اِسٹے سیاحت میں گھریلو اور دوسرےملکوں سے آنے والے سیاحوں کےلئے دارجلنگ کا ہِل اسٹیشن سب سے زیادہ پسندیدہ اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ البتہ ہوم اِسٹے، ایک دیہی سیاحتی ہاٹ اسپاٹ کے طورپر ،دارجلنگ ہلز کے بہتر مستقبل کے لئے صلاحیت سازی میں مدد کے خواہاں ہیں۔وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ مہمان نوازی کی مہارت کو بہتر بناکر اِن ہوم اِسٹے کو فروغ دینے سے یقینی طورپر وہ لوگ خود کفیل اور آتر نربھر ہوں گے۔

جناب پٹیل نے زور دے کر کہا کہ اس وقت تک تربیتی کوششیں مستقبل میں جاری رہیں گی، جب تک کہ علاقے میں تمام ساجھیداروں کا احاطہ نہ ہوجاتا ۔ وزارت ہندوستان کے اندر محفوظ سفر کرنے اور اس کی خوبصورتی، منظر کشی اور دائم کشش کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے تئیں مرکوز کاوشیں کررہی ہیں۔

جناب پٹیل نے کہا کہ ‘‘ایک آتم نر بھر خود کفیل معیشت پر مبنی سیاحت علاقے کے نوجوانوں کو مفید روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔’’

مذکورہ بالا میگا ورکشاپ میں ہر دن تقریباً 150 ہوم اِسٹے مالکان شرکت کریں گے(کل 450ہوم اِسٹے کوتربیت دی جائے گی)، جہاں آئی آئی اے ایس اسکول آف مینجمنٹ (معلوماتی ساجھیدار) ان افراد کو مہمان نوازی کے مختلف پہلوؤں میں مفت تربیت فراہم کریں گے۔(ان میں برتاؤ کی مہارت ، مارکیٹنگ اور سیلز کی مہارتیں، منزلوں کی فروغ کی مہارتیں وغیرہ)۔ ورکشاپ کے بعدٹور آپریٹروں نیز  ٹریول ایجنٹوں (تقریباً 40 آپریٹر) کے درمیان بی 2بی کی شکل میں تبادلہ خیال کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More