27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لازمی خدمات کے باعث غیر حاضر ووٹروں، 80 برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں اور نشان زد معذور افراد ووٹ دہندگان کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولیات

Urdu News

نئی دلّی، بھارت کے الیکشن کمیشن نے تفصیلی رہنما خطوط پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور لازمی خدمات کے باعث ووٹ دینے سے قاصر غیر حاضر ووٹروں، 80 برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں اور نشان زد   معذور  ووٹ دہندگان کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولیات کی فراہمی پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان رہنما خطوط میں مذکورہ ووٹ دہندگان کی شناخت، رسائی کا طریقہ کار، اور ہر حلقے میں نامزد رائے دہندگی مراکز پر ووٹنگ اور جمع کرنے کا طریقہ کار وغیرہ شامل ہیں۔ انتخابی کمیشن ایس وی ای ای پی پہل قدمی کے تحت رائے دہندگان سے ذاتی رابطہ  قائم کرنے کے بھی اقدامات کر رہا ہے تاکہ رائے دہندگان کو اس نئی سہولت کے بارے میں  آگاہ اور بیدار کیا جا سکے۔ انتخابی کمیشن نے مرکزی حکومت (قانون اور انصاف کی وزارت) سے 02 ستمبر، 2019 کو سفارش کی ہے اور اب یہ مطلوبہ تجویز نوٹی فکیشن کی شکل میں وصولی کے دور میں ہے۔

            یہاں اس بات کاذکر کیا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن معذوری کے شکار افراد (پی ڈبلیو پی) اور بزرگ شہریوں کو رائے دہی کے عمل میں شریک کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ قانونی طور پر مطالعہ کرنے کے بعد ان شہریوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے جو کہ اپنی مختلف مصروفیات مثلاً لازمی خدمات جیسے کہ ریلوے، ریاستی ٹرانسپورٹ، ہوا بازی وغیرہ کی ذمہ داریوں کے باعث ووٹ ڈالنے سے قاصر رہتے ہیں، کمیشن نے قانون اور انصاف کی وزارت کو 22 اکتوبر، 2019 کو سفارش  پیش کی ہے اور مرکزی حکومت نے اس کے مطابق ترامیم کی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More