24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن نے ای-مارکیٹنگ نظام کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، کھادی اور گاؤں صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے آج  نئی دلی میں اپنا ای-مارکیٹنگ نظام، جسے کھادی انسٹی ٹیوشن مینجمنٹ اور انفارمیشن سسٹم کا بھی نام دیا گیا ہے ، کا آغاز کیا۔  کھادی اور گاؤں صنعتوں کی مصنوعات کی خریداری اور فروخت کے لئے ملک میں کہیں   سےبھی   اس نظام کی رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ نے کھادی انسٹی ٹیوشن مینجمنٹ اور انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت تھی، کیونکہ اس سے خریدوفروخت کے لئےایک  ہی جگہ سے بل سافٹ ویئر کو فروغ دیا جا سکتا ہے، جس سے ہندوستان کے کسی بھی حصے سے   ہر وقت نگرانی کی جا سکتی ہے۔

جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کے وی آئی سی آئی ٹی ٹیم نے ایک فول پروف سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ا گر یہ کسی تیسری پارٹی سے خریدا جائے، تواس کی قیمت لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔ یہ سافٹ ویئر فروخت کا صحیح ڈاٹا دے گا اور کھادی بھونوں اور گوداموں کے اندر مال کے اسٹاک کی     تازہ نوعیت    بھی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ کے وی آئی سی کی   فہرست کی بہتر منصوبہ بندی اور کنٹرول کی بھی جانکاری دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ  480 کھادی اداروں اورشورومس کو اس بلنگ سافٹ ویئر کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور یہ مانگ بڑھانے اور زیادہ مانگ کے دران سامان کی سپلائی میں مددگارثابت ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More