27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے پہلا یوم جی ایس ٹی منایا:وزیرخزانہ اورصنعت کی جید شخصیات نے بھارتی ٹیکسیشن کی غیرمعمولی اصلاحات کا پہلاسال منایا

Urdu News

نئی دہلی: حکومت  ہندنے یکم جولائی کوپہلایوم جی ایس ٹی منایا۔جی ایس ٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مرکزی وزیرجناب ارون جیٹلی نے براہ راست (لائیو) ویڈیولنک کے ذریعہ مقتدرشخصیات سے خطاب کیا۔ ریلوے ، کوئلہ ، خزانہ اورکارپوریٹ امورکے وزیر، جناب پیوش گوئل نے  اعلیٰ مہمان  کی حیثیت سے ا س تقریب کی صدارت کی ۔وزارت خزانہ کے وزیرمملکت جناب شیوپرتاپ شکلاتقریب میں مہمان ذی وقار تھے ۔

          ویڈیولنک کے ذریعہ ممتاز شخصیات کو خطاب کرتے ہوئے ، جناب جیٹلی نے بھارت میں  جی ایس ٹی سے قبل  ٹیکس نظام کی یاددہانی کرائی ۔انھوں نے کہاکہ بھارت میں جی ایس ٹی سے قبل جو ٹیکس نظام تھا ، وہ دنیا کے پیچیدہ ٹیکس نظاموں میں سے ایک تھا ۔      مختلف ٹیکسوں ، ٹیکس دہندگان کے ذریعہ کئی طرح کے  ریٹرن بھرنے ،بےشمار  ٹیکس حکام کاسامنا کرنے ، ٹیکس پرٹیکس لگائے جانے ، بڑھتی مہنگائی کو جھیلنے ، ملک بھرمیں اشیأ کی آزادانہ طورپرآمدورفت نہ ہونے ،ملک بھرمیں بازاروں کے منقسم ہونے  جیسے مسائل سے ہندوستان بالواسطہ ٹیکس نظام سے الجھاہواتھا۔ جناب جیٹلی نے کہاکہ اشیأ اورخدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی ) نے لوگوں کوٹیکس چوری کئے بغیرہی شفاف طریقے سے کاروبارکرنے کے لئے ترغیب دی ہے ۔

          جناب جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی کو ہندوستان کے وزیراعظم کی جانب سے غیرمعمولی تعاون حاصل ہوا، جس سے مرکز ی سرکار کے لئے یہ ممکن ہوپایا کہ وہ ریاستوں سے حاصل  ہونے والے مکمل تعاون کی وجہ سے ہی  جی ایس ٹی کوپوری طرح کامیاب بناسکے ۔ وزیرموصوف نے کہا ،‘‘ ہم نے ان وجوہات کا  بھی تجزیہ کیاہے کہ سابقہ حکومتیں جی ایس ٹی پر عمل درآمد کیوں نہیں کراسکی تھیں ۔ ہم نے ریاستوں کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام مسائل کو سلجھایااورانھیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مالیہ جمع میں ہونے والی کمی  کی بھرپائی یقینی طورپر کی جائیگی ۔ جی ایس ٹی کونسل ہندوستان کی پہلی اتفاق رائے سے وفاقی  فیصلہ لینے والی تنظیم ہے ’’۔

          ایک سال کی اس مختصرسی مدت میں جی ایس ٹی کے ذریعہ حاصل کی گئی قابل ذکرکامیابی کو بیان کرتے ہوئے، جناب جیٹلی نے کہا کہ اس اصلاح نے ایک متحدہ منڈی فراہم کی ہے ، ٹیکسوں کی یکجائی نے طرح طرح کے ٹیکسوں کا خاتمہ کیاہے ، مجموعی ٹیکسیشن کا اوسط وزن کم ہوگیاہے ، جی ایس ٹی کونسل مختلف قسم کے ٹیکس سلیبوں کو معقول بنانے کے کام میں مشغول ہے ، پیشگی براہ راست ٹیکس ادائیگیوں میں جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے اضافہ ہواہے ۔وزیرموصوف نے مطلع کیا کہ مجموعی بالواسطہ ٹیکس کلیکشن جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد گذشتہ مالی برس کے نومہینوں میں تقریبا 8.2لاکھ کروڑروپے کے بقدرہواہے جو اگرپورے سال برقراررہتاہے تو تقریبا 11لاکھ کروڑروپے کے قریب بنے گااوراس طریقے سے بالواسطہ ٹیکس کلیکشن میں 11.9فیصد کا اضافہ درج کیاگیاہے ۔

          جی ایس ٹی کے موجودہ سلیبوں کو معقول   بنانے کی گنجائش کا ذکرکرتے ہوئے جناب جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل اس سمت میں لگاتارکام کررہی ہے اورجی ایس ٹی نظام میں استحکام آنے سے چوری کی روک تھام کے ذریعہ ٹیکس وصولی  بڑھنے اور ٹیکس وصولی  کا دائرہ بڑھنے سے ان سلیبوں کو  خاطرخواہ طورپرمعقول ڈھنگ سے بنانا ممکن ہوجائے گا۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ان کے مطابق غیرتیل قسم بالواسطہ ٹیکسوں کی وصولی میں 1.5فیصد کا اضافہ  ہونے کی امید ہے ، جس سے مستقبل قریب میں ٹیکس سلیب  خودبخود  معقول ہوجائیں گے ۔

          جناب ارون جیٹلی نے اپنے خطاب کے اختتام پر ، مختلف ریاستوں کے وزرائے خزانہ ،   اورحکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ا ن کے تعاون کے بغیرجی ایس ٹی  آج اس طرح مکمل طورپرکامیاب نہیں ہوپاتا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ویسے تو جی ایس ٹی کی پہلے سال کی کامیابیوں پر خوش ہونے کی کئی وجوہات ہیں، لیکن معاشرے میں اس کے غیرمعمولی تعاون کے طورپرجی ایس ٹی کا اعلیٰ ترین نتیجہ ابھی آناباقی ہے ۔

          اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ، ریلوے ، کوئلہ ، خزانہ اور کارپوریٹ امورکے وزیرجناب پیوش گوئل نے تمام شراکت داروں کو مبارکباد پیش کی ،جن میں مختلف ریاستوں کے سیاسی پارٹیوں کے رہنما، افسران ، تاجراور صنعت کارحضرات شامل تھے ، جنھوں نے جی ایس ٹی کو کامیاب بنانے میں زبردست کوششیں کی ہیں ۔ جی ایس ٹی امداد باہمی پرمبنی اور اشتراکی وفاقیت کی ایک علامت ہے اور یوم جی ایس ٹی وہ دن ہے جسے سواسوکروڑبھارتیوں کا دن کہاجاسکتاہے ۔ یہ یقیناجش کا دن ہے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ  ہمیں ایک دوسرے کو اس کی شاندارکامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرنی چاہیئے ۔

          اس غیرمعمولی اصلاح کا ذکرکرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ ڈاکٹرامبیڈکرنے  ایک آئین کے ذریعہ پورے ملک کو ایک دھاگے سے باندھاتھا ، سردارپٹیل نے جغرافیائی اعتبار سے منقسم ملک کو یکجاکیاتھا اوراب جی ایس ٹی  ایک ایسا قابل ذکراصلاحی کارنامہ ثابت ہواہے ، جس نے ایک ملک ، ایک  ٹیکس ، ایک بازار ، کے اصول کے تحت پورے ملک  کوایک اقتصادی اتحاد میں تبدیل کردیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ دنیا میں اتنا وسیع دوسرا کوئی بھی ملک نہیں ہے ، جو اتنے زیادہ علاقائی معاشی اقتصادی اور سیاسی مفادات  کے باوجود تاریخ میں اتنے بڑے ٹیکس اصلاح کو مکمل کامیابی سے نافذ کرپایاہے ۔

          جناب گوئل نے کہاکہ اس اصلاح نے ٹیکس انتظام کو آسان بناکر اوربالواسطہ ٹیکسوں کے ایمانداری کے ساتھ ادائیگی کے ذریعہ  کاروباراور صنعتی  دنیا کی تہذیب میں بڑی تبدیلی لاکر ٹیکس کی چوری جیسی قانونی سرگرمیوں پرروک لگادی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ  ہندوستان کے نوجوانوں نے پوری دلچسپی کے ساتھ اس ٹیکس اصلاح کو اپنایاہے ۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ اصلاح ہندوستان کی نوجوان نسل کو وقف ہے ، جواپنے کاروبار کو قانونی اور شفاف ڈھنگ سے کرناچاہتی ہے ۔

          جناب گوئل نے جی ایس ٹی کو چھوٹے کاروباریوں کے لئے ‘گیم چینجر’ بتاتے ہوئے کہا کہ 20لاکھ روپے تک کے کاروبار ( ٹرن اوور) والے تاجروں کو جی ایس ٹی سے آزادکردیاگیاہے اورایک کروڑروپے  تک کاروباروالے صنعت کاروں کو ایک فیصد ٹیکس دینا پڑتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمنٹ کے  مانسون اجلاس میں ایک ترمیم کے ذریعہ اس حد کو بڑھا کر 1.5کروڑروپے تک کے کاروبار کو اس کے دائرے میں لانے کا منصوبہ بنایاگیاہے ۔

          جی ایس ٹی کے تحت ٹیکس سلیبوں میں کمی کا ذکرکرتے ہوئے جناب گوئل نے واضح کیا کہ ہندوستان کے معاشی اوراقتصادی حالات کو پیش نظررکھتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل میں وسیع تبادلہ خیال کے بعد ٹیکس کے مختلف سلیب طے کئے گئے ہیں ۔ وزیرموصوف نے ملک کے شہریوں کو ٹیکس کی چوری کی عادت   کوختم کر نے میں مدد کرنے اور جی ایس ٹی کی کامیابی اور اس ملک کی ترقی میں پورے جو ش  وخرو ش کے ساتھ تعاون کرنے کی تلقین  کی۔

          اس موقع پر مالیات کے وزیرمملکت جناب پرتاپ شکلا نے کہا کہ یکم جولائی ، 2017کی نصب شب سے جی ایس ٹی کو نافذ کیاجانا شاید ہندوستان کی آزادی کے بعد ایسا دوسرا تاریخی موقع ہے ، جس کے دوران پالیمنٹ نے نصب شب میں بیٹھ کر ملک میں تاریخی تبدیلی کو یقینی بنایاتھا ۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے کے تاریخی فیصلوں میں شروعات میں آنے والی متعدد پریشانیوں کے باوجود عام آدمی اب جی ایس ٹی کو اچھی طرح سے سمجھ گیاہے اوراس کے ساتھ ہی وہ جی ایس ٹی کے نفاذمیں پوری ایمانداری کے ساتھ تعاون کررہاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More