40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کورونا کے معاملوں میں شرح اموات میں تیز گراوٹ کو دیکھتے ہوئے مرکزی سرکار نے وینٹی لیٹروں کی برآمدات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے

Urdu News

کووڈ-19 پر وزراء کے گروپ (جی او ایم) نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے میڈ اِن انڈیا وینٹی لیٹر کی برآمدات کی اجازت دی ہے۔ اس فیصلے کی اطلاع غیرملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) کو دے دی گئی ہے جس سے آگے کی ضروری کارروائی کی جاسکے اور اندرون ملک تیار کردہ وینٹی لیٹروں کی برآمدات کو آسان بنایا جاسکے۔

یہ اہم فیصلہ ہندوستان میں کووڈ-19 مریضوں کے معاملوں میں اموات کی شرح کی گراوٹ کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھنے کے بعد لیا گیا ہے جو فی الحال 2.15 فیصد ہے۔ اس کامطلب ہے کہ کووڈ-19 کے فعال معاملات میں بہت کم لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 31 جولائی 2020 تک پورے ملک میں صرف 0.22 فیصد فعال معاملے وینٹی لیٹر پر تھے۔ اس کے علاوہ وینٹی لیٹر کی گھریلو مینوفیکچرنگ صلاحیت میں واضح طور پر بڑھوہوتری ہوئی ہے۔ جنوری 2020 کے مقابلے  میں فی الحال وینٹی لیٹر کے 20 سے زیادہ گھریلو مینوفیکچرر ہیں۔

مارچ 2020 میں وینٹی لیٹر کی برآمدات پر پابندی لگادی گئی تھی تاکہ کووڈ-19 سے لڑائی کو مؤثر طریقے سے لڑنے کیلئے گھریلو دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ 24 مارچ 2020 کو ڈی جی ایف ٹی کے نوٹیفکیشن نمبر 53 کے ذریعے سبھی قسم کے وینٹی لیٹر برآمد کرنے پر روک لگادی گئی تھی۔ اب وینٹی لیٹر کے برآمد کی اجازت ملنے کے ساتھ ہی یہ توقع کی جارہی ہے کہ گھریلو وینٹی لیٹر بیرون ملک ہندوستانی وینٹی لیٹر کیلئے نئے بازار کو تلاش کرنے میں اہل ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More