37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لائف لائن اُڑان کی پروازوں نے بھارت کے مختلف حصوں میں ضروری طبی ساز و سامان پہنچانے کے لئے 3 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا

Urdu News

 نئی دلّی: لائف لائن اُڑان کی پروازوں نے 507.85 ٹن  ضروری طبی ساز و سامان  کی ترسیل کے لئے   3 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ  کا فضائی فاصلہ طے کیا  ۔ ایئر انڈیا  ، الائنس ایئر ، آئی اے ایف  اور  پرائیویٹ ایئر لائنوں نے  لائف لائن اُڑان کے تحت  301 پروازیں چلائیں   ۔ اِن میں سے   ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے  184  پروازیں چلائی گئیں ۔  ” لائف لائن اڑان  ” کی پروازیں   شہری ہوا بازی کی وزارت  کے ذریعے     چلائی جا رہی ہیں  ، جن کا مقصد  کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں بھارت کی مدد کے لئے ملک کے مختلف حصوں   میں  ضروری طبی  ساز و سامان پہنچانا ہے ۔

          پون ہنس لمیٹیڈ سمیت  ہیلی کاپٹر خدمات   جموں و کشمیر  ، لداخ  ، جزائر اور شمال مشرقی خطوں میں  اہم طبی ساز و سامان اور مریضوں   کو لانے لے جانے کے لئے   چلائی جا رہی ہیں ۔   پون ہنس  نے  19 اپریل ، 2020 ء تک  1.90 ٹن سامان 6537 کلو میٹر  کے فاصلوں تک پہنچایا ۔  گھریلو لائف لائن اڑان کے ساز و سامان میں کووڈ – 19 سے متعلق  طبی  ریجینٹ ، اینزائم ، طبی ساز و سامان   ، ٹسٹنگ کٹس  ، ذاتی تحفظ کا سامان ( پی پی ای )، ماسک  ، دستانے  ، ایچ ایل ایل اور آئی سی ایم آر کا  دیگر سامان  شامل ہے ۔ اس کے علاوہ  ، ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  ذریعے  منگایا سامان اور ڈاک کے پیکٹ بھی ، اِن ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں ۔

          خصوصی توجہ شمال مشرقی خطے   ، جزائر اور پہاڑی  ریاستوں پر مرکوز کی گئی ہے ۔  ایئر انڈیا اور  آئی اے ایف نے  بنیادی طور پر  جموں و کشمیر ، لداخ  ، شمال مشرقی خطے  اور دیگر  جزائر کے لئے اشتراک کیا ہے ۔  زیادہ تر کارگو میں   بڑے ہجم والا ہلکے  وزن  کا ساز و سامان  ، جیسے ماسک  ، دستانے ، دیگر استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں ، جو  طیارے میں نسبتاً زیادہ جگہ گھیرتی ہیں ۔  اس ساز و سامان کو  مسافروں کی سیٹوں کی جگہ  رکھنے کی خصوصی  اجازت  حاصل کی گئی تھی ۔

          لائف لائن اڑان پروازوں کے تال میل کےلئے   نیشنل انفارمیٹک سینٹر  ( این آئی سی ) اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے  ایک پورٹل تیار کیا ہے   ، جو مختلف  فریقوں کے درمیان  بلا رکاوٹ تال میل کو یقینی بناتا ہے ۔  لائف لائن اڑان کی پروازوں سے متعلق  عوامی معلومات کو روزانہ    https://esahaj.gov.in/lifeline_udan/public_info پر اَپ لوڈ کیا جاتا ہے ۔

          گھریلو ساز و سامان لے جانے والی ایئر لائن بلو ڈارٹ اور انڈیگو بھی  تجارتی بنیادی پر سامان  کی نقل و حمل کے لئے  پروازیں چلا رہی ہیں ۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 19 اپریل ، 2020 ء تک  427 پروازیں چلائی ہیں ، جس میں 629325 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا اور 3414 ٹن ساز و سامان  پہنچایا گیا ۔  اِن میں 135 بین الاقوامی  کارگو  پروازیں تھیں ۔  بلو ڈارٹ نے  کارگو کی 141 گھریلو پروازیں چلائیں  ، جس میں  139179 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا  اور 2241 ٹن ساز و سامان  پہنچایا گیا ۔  یہ پروازیں  25 مارچ سے  19 اپریل ، 2020 ء کے دوران چلائی گئیں ۔ انڈیگو نے  3 اپریل سے 19 اپریل ، 2020 ء تک  کارگو کی 33 پروازیں کیں   ، جس میں 37160 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا اور  66 ٹن سامان کی ترسیل کی گئی ۔  اس میں  حکومت  کے لئے   لے جایا گیا  مفت طبی سامان بھی شامل ہے ۔

          ایسٹ ایشیاء کے ساتھ ایک  ” کارگو ایئر برج ” قائم کیا گیا ہے ، جس کا مقصد  ادویات  ، طبی ساز و سامان اور  کووڈ – 19 سے متعلق راحتی سامان شامل ہے ۔  طبی ساز و سامان   کی نقل و حمل  کی تاریخ کے حساب سے تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

نمبر شمار

تاریخ

مقام

مقدار

( ٹن میں )

1

4 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

21

2

7 اپریل ، 2020 ء

ہانگ کانگ

06

3

9 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

22

4

10 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

18

5

11 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

18

6

12 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

24

7

14 اپریل ، 2020 ء

ہانگ کانگ

11

8

14 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

22

9

16 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

22

10

16 اپریل ، 2020 ء

ہانگ کانگ

17

11

16 اپریل ، 2020 ء

سیول

05

12

17  اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

21

13

18 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

17

14

18 اپریل ، 2020 ء

سیول

14

15

18 اپریل ، 2020 ء

گونگوژو

04

16

19 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

19

میزان

261

ایئر انڈیا اہم طبی  سامان کی منتقلی کے لئے  ضرورت کے مطابق   کارگو پروازیں چلائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More