27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پہلے لاک ڈاؤن کے بعد سے ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں اموات کی شرح (سی ایف آر) سب سے کم 2.15 فیصد ہوئی

Urdu News

ہندوستان عالمی سطح پر کووڈ-19 کی سب سے کم شرح اموات درج کرنے اور اسے قائم رکھنے میں لگاتار کامیاب رہاہے۔ آج ملک میں کورونا کے معاملوں میں اموات کی شرح 2.15 فیصد ہےاور یہ پہلے لاک ڈاؤن کی شروعات کے بعد سے سب سے کم ہے۔ جون کے وسط میں یہ تقریباً 3.33 فیصد تھی جس میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے۔

یہ مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ‘جانچ، کھوج، علاج ’ کے لیے مربوط، پہلے سے طے شدہ، درجہ بندی اور ترقی یافتہ حکمت عملی اور کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار جانچوں نے کووڈ-19 کے مریضوں کی جلد شناخت اور سنگین مریضوں کی شناخت کو بھی ممکن بنایا ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سی ایف آر کی شرح کو کم رکھنے کے ساتھ ساتھ کنٹینمنٹ حکمت عملی کے کامیاب نفاذ، تیزی کے ساتھ جانچ اور جامع نگہداشت کے طریقہ کار پر مبنی معیاری کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کےکامیاب نفاذ کے نتیجے میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 30 ہزار یومیہ کی سطح پر لگاتار بنی ہوئی ہے۔

اب ٹھیک ہوئے لوگوں کی کُل تعداد تقریباً 11 لاکھ ہوگئی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 36569 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دیے جانے کے ساتھ ہی صحتیاب ہوئے لوگوں کی کُل تعداد 1094374 تک پہنچ گئی ہے ۔ کووڈ-19 مریضوں کے درمیان صحتیابی کی شرح 64.53 فیصد ہے۔

ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد میں اس طرح کے لگاتار اضافے کے ساتھ کووڈ-19 سے ٹھیک ہوئے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان کا فرق فی الحال 529271 ہوگیا ہے۔ سبھی فعال معاملوں (565103) کو طبی نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے۔

آسانی کے ساتھ مریضوں کے بندوبست کے ساتھ تھری ٹیئر اسپتال بنیادی ڈھانچے نے سنگین مریضوں کی پہچان اور علاج کو یقینی بنایا ہے۔ فی الحال 249358 آئیسولیشن بیڈ،31639 آئی سی یو بیڈ اور 109119 آکسیجن والے بیڈ، 16678 وینٹی لیٹر کے ساتھ 1448 کووڈ مخصوص اسپتال کام کررہے ہیں۔ 207239 آئیسولیشن بیڈ، 18613 آئی سی یو بیڈ اور 74130 آکسیجن والے بیڈ اور 6668 وینٹی لیٹر کے ساتھ 3231 مخصوص کووڈ صحت مراکز بھی  قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں کووڈ-19 کامقابلہ کرنے کیلئے 1002681بستروں کے ساتھ 10755 کووڈ کیئر سینٹر بھی دستیاب ہیں۔ مرکز نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو 273.85 لاکھ این 95 ماسک اور 121.5 پی پی ای اور 1083.77 لاکھ ایچ سی کیوکی ٹبلیٹ بھی فراہم کئے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزری  کے بارے میں تمام مصدقہ ،مستند اور تازہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور @MoHFW_INDIA /

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19@gov.in پر اور دیگر سوالات ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More