40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے حکومت کے ذریعے آئی ڈی بی آئی بینک میں سرمایہ ڈالنے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے حکومت کے ذریعے آئی ڈی بی آئی بینک میں 4557 کروڑ روپئے ڈالنے کو منظوری دی۔

اس سے آئی ڈی بی آئی بینک کو اپنے ٹرن اراؤنڈ  کے پروسیس کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی  اور یہ بینک منافع کمانے اور معمول کے مطابق قرض دینے کے لائق بن سکے گا۔ اس سے حکومت کو مناسب وقت پر اپنی سرمایہ کاری کی بازیافت کا متبادل بھی ملے گا۔

آئی ڈی بی آئی بینک کو ایک بار سرمایہ ڈالے جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی لیگیسی بک کےساتھ ڈیلنگ ایکسر سائز کی تکمیل کر سکے۔ اس نے پہلے ہی اس سمت میں ٹھوس پیش قدمی کی ہوئی ہے اور جون 2018 میں 18.8 فیصد کے سب سے زیادہ  مجموعی این پی اے کو کم کرکے جون 2019 میں 8 فیصد تک لے آیاہے۔اس کے لئے سرمایہ اس کے حصص داروں سے آنا ہے۔ اس میں ایل آئی سی کی حصص داری 51 فیصد ہے اور اس انشورنس ریگولیٹر میں اس سے زیادہ کے سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی ہے۔ جس 9300 کروڑ روپئے کی ضرورت ہے اس میں سے 51 فیصد (4743کروڑ روپئے)کی تکمیل ایل آئی سی کرے گاجبکہ باقی 49 فیصد جس کی رقم 4557 کروڑ ہوتی ہے ، اس کا حصول حکومت سے اپنے یکمشت حصہ داری کی بنیاد پر ہوگا۔

اس انفیوزن یعنی سر مایہ ڈالے جانے کے بعد ، توقع ہے کہ آئی ڈی بی آئی رفتہ رفتہ اس لائق ہو جائے کہ وہ اپنےطور پر مزید سرمایہ پیدا کرسکے اور یہ بھی امکان ہے کہ وہ آئندہ کچھ برس میں آر بی آئی کے  پرومپٹ  کریکٹیو  ایکشن (پی سی اے ) کے دائرے سے باہر ہو جائے۔ یہ کیش نیوٹرل انفیوزن ری کیپ  بانڈس کے ذریعے ہوگا۔ یعنی حکومت بینک میں سرمایہ ڈالے گی اور بینک اسی دن حکومت سے ری کیپ بانڈ خریدے گا۔ اس کا لیکیویڈیٹی  یا رواں سال کے بجٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

پس منظر:

اگست 2018 میں کابینہ کی منظوری کے بعد آئی ڈی بی آئی بینک میں ایل آئی سی نے 51 فیصد حصہ خریدا تھا۔ حکومت کا حصہ 46.46 فیصد ہے۔ اور وہ اس کے پروموٹر کے طورپر کام کر رہی ہے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران آئی ڈی بی آئی بینک کے مالی معیارات میں قابل ذکر بہتری آئی ہے:

  • سی آر اے آر بہتر ہوا ہے اور یہ 30 ستمبر 2018 کو جہاں 6.22فیصد تھا وہیں یہ 31 مارچ 2019 کو 11.58 فیصد ہو گیا۔
  • مجموعی این پی اے کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 30 ستمبر 2018 کو جہاں 17.3 فیصد تھا وہیں یہ 31 مارچ 2019 کو 10.11 فیصد ہو گیا اور مزید اس کے 30 جون 2019 تک 8.02 فیصد ہو جانے کا امکان  ہے۔
  • پروویژن کوریج ریشیو (پی سی آر ) میں بھی بہتری آئی ہے اور یہ 69 فیصد ( 30ستمبر 2018) سے  83 فیصد(31 مارچ 2019) ہو گیا ہے ۔ اور اس کے 30 جون 2019 تک 88 فیصد ہو جانے کا امکان ہے۔
  • ایل آئی سی کے ساتھ توافق   کی وجہ سے اس کی رسائی 29 کروڑ پالیسی ہولڈرس تک ہو گئی ہے اور یہ ایل آئی سی کی  3184 شاخیں ، 11 لاکھ ایجنٹ اور دو لاکھ ملازمین  تک پھیلا ہوا ہے۔
  • ایل آئی سی کے ساتھ توافق سے مالی سال 2020 کیلئے 500 کرور روپئے کے ریونیو اور مالی سال 2019 اور اس سے آگے ایک ہزار کروڑ روپئے کا ریونیو آنے کا امکان ہے۔
  • مارچ 2019 میں 160 کروڑ کے پریمیم سے انشورنس کک کی فرخت کا آغاز ہوا تھا۔ یہ رفتار اب بھی جاری ہے اور اس سال کے پہلے ساڑھے چار  مہینوں میں 250 کروڑ روپئے سے زیادہ پریمیم کلیکشن ہوا ہے۔
  • اضافی کاروبار 5 ہزار کروڑ روپئے ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More