23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت برائے اطلاعات و نشریات اور پرساربھارتی بھارت پرو2021 کے لئے تیار

Urdu News

، بھارت پرو، جو کہ ایک زبردست تقریب ہے، ہر سال یوم جمہوریہ تقریبات کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس تقریب میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کا تصور پنہاں ہے ، ساتھ ہی اس سے ملک کی مالامال اور متنوع ثقافت کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ 26 سے 31 جنوری 2021 کے درمیان منعقد ہونے والا بھارت پرو،اس مرتبہ کووِڈ وبائی مرض کے نتیجے پی میں پیدا ہوئی صورتحال کی وجہ سے وزارت سیاحت کے ذریعہ ورچووَل پلیٹ فارم پر منعقد ہوگا۔ اس ورچووَل پلیٹ فارم میں ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مختلف وزارتوں کی تھیم پویلین بھی شامل ہوں گی۔ بھارت پرو کا موضوع آتم نربھر بھارت اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت پر بھی مرتکز ہوگا۔

قومی براڈ کاسٹر ، پرسار بھارتی ثقافتی گوناگونیت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پرسار بھارتی بھی بھارت پرو کے ورچووَل پلیٹ فارم پر اپنا اسٹال کی نمائش کرے گا اور یہ اپنے پروگراموں کی جھلکیوں کے ذریعہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تئیں اپنی کوششوں کو پیش کرے گا۔ ورچووَل اسٹال کی ایک جھلک نیچے دی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017Z7N.jpg

پبلی کیشن ڈویژن ، وراثت لفظوں کی، احساس ہندوستانیت کا، کے موضوع کے ساتھ اولین ورچووَل ’’بھارت پرو 2021‘‘ میں شرکت کرے گا۔ بھارت کی گوناگونیت اور جذبے کا جشن مناتے ہوئے، ڈی پی ڈی کی ورچووَل پویلین آرٹ  اور ثقافت، تاریخ اور ورثہ، جدید بھارت کے معمار وں کی سوانح حیات پر بے شمار کتابوں کے علاوہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ سیریز کی کتابوں کی بھی نمائش کرے گا۔

گاندھی کے خیالات پر کتابیں شائع کرنے والے سرکردہ پبلشروں میں سے ایک، پبلی کیشن ڈیویزن مہاتما گاندھی پر منتخبہ کتابوں کی بھی نمائش کرے گا۔ وزیٹرس صدر جمہوریہ ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم کی تقاریر پر مشتمل کتابیں بھی براؤز کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ بچوں کا ادب، قومی تحریک آزادی، راشٹرپتی بھون سیریز وغیرہ سمیت مختلف موضوعات پر کتابیں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔

اپنی کتابوں کو نمائش کے لئے پیش کرنے کے علاوہ، پبلی کیشن ڈیویزن، یوجنا، کروکشیتر، آج کل اور بال بھارتی جیسے اپنے چار ماہانہ جرائد  اور اپنے ہفتہ واری جریدے امپلائمنٹ نیوز کی بھی نمائش کرے گا۔ پبلی کیشن ڈیویزن کے یہ جرائد ترقی سے متعلق مسائل پر بات چیت کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ، ساتھ ہی یہ جرائد حکومت ہند کی کلیدی پہل قدمیوں کے تعلق سے شہریوں اور دیگر حصہ داران کو قومی نقطہ نظر سے واقف کرانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونی کیشن مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کی نمائش کا مواد بھارت پرو کے اس ایڈیشن میں لےکر آرہا ہے۔اس میں نمائش کے تعلق سے ’سووَچھ بھارت، سشکت بھارت، باپو کے سپنوں کا بھارت‘ کے موضوع پر تصاویر، ویڈیوز، اینی میشن اور سوال و جواب شامل ہوں گے۔ ’سنکلپ سے سدھی تک‘ کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ حاصل کی گئیں مختلف کامیابیوں  کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اقوال کے ساتھ ’میرے خوابوں کا بھارت‘ کے موضوع پر کٹ آوٹ آف انڈیا میں مہاتما گاندھی پر ویڈیو اور متحرک اینی میشن بھی پیش کی جائیں گی۔ بقیہ نمائش کے حصے میں مہاتماگاندھی کی زندگی میں مختلف حصولیابیوں سے متعلق نایاب فوٹیج  اور 50ویں آئی ایف ایف آئی کی تصاویر اور مختصر ویڈیو ز پیش کی جائیں گی۔

بھارت پرو 2021 کے لئے ویب سائٹ www.bharatparv2021.com

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More