42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ چناؤ کمشنر سنیل اروڑا نے چناؤ سے متعلق عالمی اداروں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شپ کی ذمہ داری سنبھالی

Urdu News

نئی دہلی، اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سنیل اروڑا نے آج چناؤ سے متعلق عالمی اداروں  کی ایسوسی ایشن ( اے ڈبلیو ای بی ) کے چیئرمین شپ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ وہ 2019 سے 2021 تک کی مدت کیلئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان نے رومانیا سے چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ہندوستان کو 2017 میں بوخاریسٹ میں منعقد آخری جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں اے ڈبلیو ای بی کا چیئرمین متفقہ طور پر  نامزد کیا گیا تھا۔  اے ڈبلیو ای بی کا پرچم نئے چیئرمین سنیل اروڑا کو سبکدوش ہونے والے چیئرمین  جناب آیون منکو راڈولیسکو  کے نمائندے نے سونپا جو رومانیہ کے مستقل انتخابی اتھارٹی کے مشیر ہیں۔ یہ پرچم 2021 تک دو سال کی مدت کے لئے ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے پاس رہے گا۔ اس میٹنگ میں 45 ملکوں کے 110 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی ۔اس موقع پر اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سنیل اروڑا کے ساتھ ہندوستان کے الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا اور جناب سشیل چند ر اور سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب  امیش سنہا نے بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا کا سہ ماہی میگزین وائس انٹر نیشنل کا اجراء کیا ۔

نئے چیئرمین کی حیثیت سے جنرل اسمبلی بلاتے ہوئے جناب سنیل اروڑا نے تسلیم کیا کہ انہیں اے ڈبلیو ای بی میٹنگوں کے لئے بنگلورو میں تمام مندوبین کا خیر مقدم کرنے پر خوشی ہوئی۔اے ڈبلیو ای بی کے چیئرمین کی حیثیت سے چیئر مین کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جناب اروڑ ا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اے ڈبلیو ای بی سکریٹریٹ کے ساتھ اپنا تبادلہ خیال اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے۔تاکہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر اعتماد اور بھروسہ جتانے کے لئے ممبروں کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل اسمبلی نے اے ڈبلیو ای بی کے نئے نائب چیئرمین کی تقرری کی بھی توسیع کی اور جنوبی افریقہ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین جناب گلین ووما مشیننی کو اے ڈبیو ای بی کا نیا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمہوریہ کوریا کے جناب جونگ ہون چوکو  نیا سکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

بنگلورو میں منعقد اے ڈبلیو ای بی کی چوتھی جنرل اسمبلی نے صومالیہ جمہوریہ کانگو ڈومنی کن ، بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ای بی ایم ایس   نے ایگزیکیوٹیو بورڈ کے لئے خیر مقدم کیا۔

 جناب اروڑا نے اعلان کیا کہ اے ڈبلیو ای بی سینٹر دستاویزات ، تحقیق اور تربیت کے لئے نئی دلی کے انڈین انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ میں قائم کیا جائے گا تاکہ ایسوسی ایشن کے ای بی ایم ایس ممبروں میں اعتماد سازی اور بہترین طور طریقے شیئر کئے جا سکیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں جناب اروڑا نے دنیا بھر کے ای ایم بی ایس کے مندوبین اور تمام اعلیٰ چناؤ کمشنروں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  ای بی کی میٹنگ اور جنرل اسمبلی میں  بحث و مباحثے میں شرکت کیلئے اپنا قیمتی وقت صرف کرنے کیلئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More