29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی اے ای ٹکنالوجیز کے بارے میں دو روزہ نمائش : ٹکنالوجی کے ذریعے ہندوستان کو بااختیار بنانا، کا نئی دلی میں افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کا ایٹمی توانائی کا محکمہ (ڈی اے ای) نیو موتی باغ ری کری ایشن کلب نئی دلی میں نان پاور اپلیکشنز کے لیے ڈی اے ای کی ٹکنالوجیز سے متعلق ایک دو روزہ نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس نمائش کا افتتاح آج یہاں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین جناب راکیش گپتا نے کیا۔ یہ نمائش عوام کے لیے دو دن  کے لیے کھلے گی۔

اس نمائش میں بھابھا ایٹمک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی)، راجا رمنّا سینٹر فار ایڈوانس ٹکنالوجی، اندور اور ایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) کی دیگر اکائیوں کے ذریعے تیار کی گئی ایسی ٹکنالوجیز کو شامل کیا جا رہا ہے جو روز مرہ کی زندگی میں مثلاً صحت، زراعت، پانی، خوراک کے تحفظ اور ماحولیات کے شعبے میں عام آدمی کےلیے فائدے مند ہیں۔

نمائش کی تفصیل درج ذیل ہے:

ص2حت : صحت کے شعبے میں تین حصے ہیں : 1) ریڈیو فارماسیوٹیکلس تیار کرنا  ، 2) پیداوار اور تقسیم، 3) تشخیص اور معالجے کے لیے اس کا نفاذ؛ کینسر کے علاج کا انتظام ، ٹاٹا میموریل ہاسپیٹل (ٹی ایم ایچ) کے ذریعے کیا جا رہا ہے ، جوکہ ڈی اے ای کی مالی امداد سے چلنے والا ایک پوری طرح خودمختار ادارہ ہے۔ یہ اسپتال کینسر کے مریضوں کو جامع علاج فراہم کراتا ہے۔  ٹیلی ای سی جی کے لیے میڈیکل آلات بھابھا ٹران – ایک ریڈی ایشن ٹیلی تھریپی مشین ، جو کہ ٹی بی اور کینسر کی جانچ کرتی ہے اُس کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔

زراعت : ڈی اے ای نے  ملک بھر میں مقامی موسم سے مطابقت کرنے والے زیادہ پیداوار کے بیجو ں کی 44 قسمیں تیار کی ہیں۔ ڈی اے ای نے بایو سلج سے کھاد تیار کرنے کے لیے ٹکنالوجیز تیار کی ہیں اور اورگینک کھیتی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ بیماریوں سے بچنے والی، کم مدت میں تیار ہونے والی اور زیادہ فصل دینے والی قسموں کو کسان پسند کر رہے ہیں۔ ‘آکرتی’ پروگرام کے ذریعے دیہی نوجوانوں کو دیہی ٹکنالوجی بھی فراہم کرائی جا رہی ہے۔

پانی : ڈی اے ای نے محکمے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے صاف پانی حاصل کرنے کے لیے ٹکنالوجیز تیار کی ہیں اور بہت سی پرانی ٹکنالوجیز کی بنیاد پر نئی ٹکنالوجیز تیار کی ہیں  جو کہ  الٹرا فلٹریشن ممبرین ، آر او ممبرین ملٹی اسٹیج فلیش ای ویپوریشن  اور ریڈیو ٹریشرس پر مبنی واٹر ہائیڈرولوجی ، پینے کے پانی سے تمام آلودگی ہٹانے کے لیے کم لاگت کے واٹر فلٹرس کی نمائش کی جا رہی ہے۔

ماحولیات : ڈی اے ای ٹکنالوجیز کو سوچھ بھارت مشن کے لیے اپلی کیشنز میں بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ جن کے ذریعے ملک بھر میں بایو میتھینائزیشن اور اربن سلج ہائیجینائزیشن ٹکنالوجیز نافذ کی جا رہی ہیں۔ ‘‘نسرگرونا’’ پلانٹ جو کہ کچن میں ضائع ہونے والے کھانے اور زرعی بازاروں سے حاصل شدہ فاضل ہری سبزیوں کے فضلے کے ذریعے میتھین گیس تیار کرنے والا سے ایک بایو میتھنائزیشن  پلانٹ ہے۔ میتھین گیس کو کھانا پکانے / بجلی پیدا کرنے  اور یہاں تک کہ بایو گیس گاڑیاں چلانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پلانٹ بوچڑ کھانوں  سے جانوروں کے فضلے کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/16L99.JPG

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/3TJO8.JPG

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/45A09.JPG

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/5S3QL.JPG

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے جناب راکیش گپتا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نئی دلی میں ایسی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ٹکنالوجیز عام لوگوں کے لیے روز مرہ کی زندگی میں فائدے مند ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ سرکاری افسران رائے دینے والوں کے طور پر کام کرتے ہیں اس لیے انہیں اس نمائش میں آنا چاہیے اور ان ٹکنالوجیز کو سمجھنا چاہیے۔ جناب راکیش گپتا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تکنالوجیز پورے ملک میں بڑے پیمانے پر اختیار کی جانی چاہیے۔

ڈی اے ای کے سکریٹری ڈاکٹر کے این ویاس نے گزشتہ روز نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ ڈی اے ای کے سابق سکریٹری ڈاکٹر انل کاکوڈکر ، ڈاکٹر ایم آر سری نواسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق سکریٹری ڈی ایس ٹی اور ایٹمی توانائی کے کمیشن کے رکن ڈاکٹر بی راما راؤ نے بھی سی ایم ڈی ، این پی سی آئی ایل جناب ایس کے شرما کے ساتھ نمائش دیکھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More