35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان اور امریکہ نے کلائمٹ ایکشن اینڈ فائنسن موبالائزیشن ڈائیلاگ(سی اے ایف ایم ڈی)کاآغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: ہندستان اور امریکہ (یو ایس اے) نے آج آب وہوا کارروائی اور مالی  ذخیرہ مذاکرات یعنی ’’کلائمٹ ایکشن اینڈ فائننس موبلائزیشن ڈائیلاگ (سی اے ایف ایم ڈی ) ‘‘کاآغاز کیا۔سی اے ایف ایم ڈی اپریل،2021 میں آب و ہوا پر لیڈر سمٹ میں وزیراعظم جناب نریند مودی اور امریکہ کے صدر جناب جوزف بائیڈن کے ذریعہ لانچ کئے گئے ہند۔ امریکہ آب و ہوا اور صاف ستھری  توانائی ایجنڈا 2030 شراکت داری کے  دو ٹریک میں سے ایک ہے۔

نئی دہلی میں ہوئے ایک پروگرام میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اور امریکہ کے صدر کے آب و ہوا پر خصوصی سفیر (ایس پی ای سی)جناب جان کیری نے اس مکالمے کا رسمی طور سے آغاز کیا تھا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، جناب یادو نے کہاکہ مذاکرات سے نہ صرف ہند-امریکہ کی آب وہوا اور ماحولیات پر دو طرفہ شراکت داری کو مضبوطی ملے گی  بلکہ  اس سے  یہ ظاہر کرنے میں بھی مدد ملے گی کہ کیسے دنیا  قومی حالات اور  پائیدار ترقی کی ترجیحات کو زیر غور رکھتے ہوئے شمولیت والی اور لچیلی معاشی ترقی کے ساتھ آب وہوا پر جوش کے ساتھ متحد ہوسکتی ہیں۔

وزیر ماحولیات نے دو پختہ اور زندہ جمہوریتوں کے ذریعہ مشتر ک کئے گئے  گہرے تعلقات پر  زور دیتے ہوئے کہا، ’’ہندستان اور امریکہ  مشترک اقدار کے ساتھ فطری حصے دار ہیں اور ہمارے ایجنڈے میں سلامتی،تحفظ،توانائی،ٹکنالوجی،تعلیم اور صحت سمیت ہماری اسٹریٹیجک  ترجیحات کے  تمام اہم ستون شامل ہیں۔‘‘

’’کلائمٹ ایکشن اینڈ فائننس موبلائزیشن ڈائیلاگ (سی اے ایف اے ایم ڈی) کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب کیری نے  2030 تک 450 میگاواٹ قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کا بڑا ہدف طے کرنے کےلئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  تعریف کی اور ہندستان کو  سو گیگا واٹ حاصل کرنے کے لئے مبارک باد دی۔

امریکہ کے آب و ہوا کے سفیر نے یہ دکھانے کے لئے ہندستان کی قیادت کے رول کی ستائش کی کہ کیسے اقتصادی ترقی اورصاف ستھری توانائی پر ایک ساتھ کام کیا جاسکتا ہے اور انہوں نے کہا کہ گلوبل کلائمٹ ایکشن وقت کی مانگ کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندستان اور امریکہ صاف ستھری  توانائی کو  تیزی سے نافذ کرنے کی کی سمت میں کام کررہے ہیں۔

افتتاح سے قبل ایک باہمی میٹنگ ہوئی جہاں  دونوں فریقین نے بین الاقوامی سولر ایلائنس (آئی ایس اے) ایگریکلچر انویٹیو مشن فار کلائمیٹ (اے آئی ایم 4سی) سمیت  سی او پی 26، آب و ہوا   امید افزا، آب وہوا مالی، عالمی آب و ہوا پہلو سے متعلق آب و ہوا مسائل پر وسیع پیمانے پر غوروخوض کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More