25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پلاسٹک یا پی وی سی آدھار اسمارٹ کارڈ قابل استعمال نہیں ہے : یو آئی ڈی اے آئی

Urdu News

نئی دہلی، منفرد  شناختی  کارڈ سے  متعلق   قومی  اتھارٹی ( یو آئی ڈی اے آئی )  نے آج جاری ایک بیان   میں کہا  ہے کہ  پلاسٹک  یا پی وی سی آدھار  اسمارٹ  کارڈز  اکثر قابل استعمال  نہیں  ہوتے ہیں کیونکہ   بعض گراہک  دکانوں   میں غیر  مجاز  طور پر  چھپائی  کے دوران  کیو آر کوڈ  عام طور پر   کام نہیں کرتا ہے  ۔ اسی طرح  اس صورت میں آدھار   ( آبادی  سے متعلق   حساس  نجی معلومات )  کے تبادلے  کا بھی  امکان  رہتا ہے اور  بعض شر پسند  عناصر  بغیر اطلاع  اور مرضی  کے اس کا غلط استعمال  کرتے ہیں ۔

          یو آئی اے ڈی آئی نے اس بات  کا اعادہ کیا ہے کہ آدھار لیٹر سے  کاٹا جانے  والے حصے کے علاوہ   عام کاغذ  پر ڈاؤن   لوڈ کیا ہوا  آدھار  اور ایم آدھار  مکمل طور پر  درست اور قابل  قبول ہے ۔   لوگوں کو نام نہاد اسمارٹ   کارڈ کی جانب رغبت نہیں دکھانی چاہیئے کیونکہ  اس کے ذریعہ  وہ ان  شر پسند  عناصر کے ہاتھوں  کا کھلونا بن سکتے ہیں ، جو پلاسٹک / پی وی سی شیٹ پر آدھار کی  چھپائی  کرتے ہیں اور لوگوں سے 50 روپئے  تا 300  روپئے تک  وصول کرتے ہیں ۔

          یو آئی ڈی اے آئی   نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے عناصر  / دکانوں  / ونڈروں سے دور ہی  رہیں ۔ یو آئی ڈی اے آئی   کے چیف  ایگزیکیٹیو   افسر ( سی ای او )  ڈاکٹر  اجے بھوشن  پانڈے   نے کہا ہے کہ   ‘‘  نام نہاد  آدھار  اسمارٹ  کارڈ   پوری طرح غیر ضروری  اور بربادی  کے سوا کچھ  نہیں ہے کیونکہ  اس طرح کی چھپائی  کے دوران اس کا کیو آر کوڈ  عموماً  غیر فعال  ہو جاتا ہے ۔ آدھار  کارڈ یا  عام کاغذ پر ڈاؤن لوڈ کیا ہوا  آدھار اور ایم آدھار  ہر قسم  کے استعمال  کے لئے پوری  طرح مجاز ہے  ۔ ’’

          انہوں نے مزید بتایا کہ    ‘‘  اگر کسی  شخص  کے پاس  کاغذ پر  آدھار  کارڈ ہے تو   انہیں  اپنے آدھار  کارڈ  کو لیمینیشن  کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے  ۔ اسی طرح رقم ادا کرکے  پلاسٹک  آدھار کارڈ  یا نام  نہاد اسمارٹ  آدھار  کارڈ حاصل  کرنے کی کوئی  ضرورت نہیں ہے ۔ اس طرح  کے اسمارٹ  یا پلاسٹک آدھار کارڈ کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ ’’

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More