35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن مالمو – سوئیڈن میں 22-23 مئی 2018 کے دوران منعقد ہونے والے اختراعی وزارتی مشن میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز ، ماحولیات وجنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہر ش وردھن 22، 23 مئی 2018 کے دوران مالمو- سوئیڈن میں منعقد ہونےو الے مشن اننویشن منسٹریل میں شرکت کیلئے جانے والے بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

مشن اننویشن  ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جس میں 23 ممالک اور یوروپی یونین شامل ہیں۔ جس کا مقصد  افزوں سرکاری سرمایہ کاری ، افزوں نجی- سرکاری شعبے کی شراکت داری  اور افزوں عالمی تعاون کے توسط سے صاف ستھری توانائی ، جدت طرازیوں اور اختراعات کو بڑھاوا دینا ہے۔ بھارت اس مشن کے بانی اراکین میں شامل ہے اور  قائمہ  کمیٹی کا بھی حصہ ہے، اس کے ساتھ ہی ساتھ اسمارٹ گرڈ ، آف گرڈ  اور ہمہ گیر حیاتیاتی ایندھنوں کے معاملے میں بھی اختراعاتی چنوتیوں  کے معاملے میں معاون رہا ہے۔ اس دورے کےد وران وزیر موصوف صاف ستھری توانائی کے تئیں بھارت کی عہد بندگی کو اُجاگر کریں گے ، یہ عہد بندگی تحقیق ، ترقیات اور مظاہرہ جاتی پروگراموں کے ذریعے عمل میں لائی جاتی ہے جو اختراعاتی مشن والے ممالک کی شراکت داری میں صاف ستھری توانائی کے مختلف النوع شعبے میں شروع کی گئی ہے۔ وزیر موصوف اختراعی مشن سے وابستہ ممالک کے ساتھ واجب لاگت والی صاف ستھری توانائی اختراعات کے سلسلے میں تحقیق اور تعاون کے امکانات بھی تلاش کریں گے۔ مشن اختراعات میں شرکت کے علاوہ ڈاکٹر ہرش وردھن ڈنمارک، سوئیڈن، کنیڈا اور یوروپی کمیشن کے اپنے ہم عہدہ شخصیات سے بھی باہمی گفت وشنید کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More