36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیفنس اکیویزیشن کونسل نے 15935 کروڑ روپے مالیت کی تجویز کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع محترمہ نرملاسیتارمن کی زیر صدارت ڈیفنس اکیویزیشن کونسل (ڈی اے سی)   کی  آج ایک میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ میں سروسز کی کیپٹل اکیویزیشن تجاویز کو منظور دی گئی جس کی مالیت  تقریبا 15935 کروڑ روپے ہے۔ ان میں 1819 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے فاسٹ ٹریک طریقہ کار کے ذریعے تینوں مسلح افواج کے لئے لائٹ مشین گن کی لازمی مقدار کی خریداری شامل ہے۔ یہ خریداری سرحدوں پر تعینات فوجوں کی آپریشنل ضرورتوں کو پورا کریں گی۔ خریدو اور بناؤ (انڈین) زمرے کے تحت باقی مقدار کے لئے  ایک موافق تجویز کا عمل جاری ہے۔

ڈی اے سی نے تینوں افواج کے لئے 7 لاکھ 40 ہزار  اساؤلٹ رائفلوں کی خریداری کو بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ رائفلیں آرڈینینس فیکٹری بورڈ اور پرائیویٹ انڈسٹری دونوں کے ذریعے بائی این میک (انڈین) کے زمرے کے تحت ہندوستان میں بنائی جائیں گی، جس پر 12280 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

گزشتہ ایک مہینے میں سرحد پر فوجیوں کو جدید اور زیادہ مؤثر ہتھیار اور آلات سے لیس کرنے کے لئے ڈی اے سی نے  رائفلیں، کاربائنس اور لائٹ مشین گنوں کی خریداری کی ہے۔

ڈی اے سی نے ہندوستانی فوج اور فضائیہ کے لئے 5719 اسنائپر رائفلوں کی خریداری کو بھی منظوری دے دی ہے جس پر  982 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کے ہتھیار بائی گلوبل زمرے کے تحت خریدے جائیں گے، ان کے گولہ بارود شروع میں خریدا جائے گا اور بعد میں ہندوستان میں تیار کیا جائے گا۔

ہندوستانی بحری جہازوں کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ڈی اے سی نے ہندوستانی بحریہ کے لئے جدید ٹار پیڈو ڈیکوائے سسٹم (اے ٹی ڈی ایس) کی خریدار ی کے لئے منظوری دی ہے۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے کی طرف سے ملک میں ہی مریچ سسٹم کو فروغ دیا گیا ہے اور اس کی کامیابی کے ساتھ ٹرائل مکمل کرلی گئی ہے۔ مریچ سسٹم بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ بینگلورو کے ذریعے تیار کیا جائے گا، جس پر 850 کروڑ روپے کی لاگت  آنے کا اندازہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More