22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہنر ہاٹ ‘‘ ملک بھر کے ہنرمند کاریگروں کو مارکٹ کی سہولت فراہم کرانے کی بڑی مہم ثابت ہوئی: مختار عباس نقوی

"हुनर हाट" देश भर के हुनर के उस्तादों को हौसला, मार्किट-मौका मुहैय्या कराने का बड़ा अभियान साबित हुआ: श्री मुख्तार अब्बास नकवी
Urdu News

نئی دہلی، 26 فروری اقلیتی امور مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے منعقد ’’ہنر ہاٹ ‘‘  ملک بھر کے ہنر مند کاریگروں کو  مارکٹ کی سہولت فراہم  کرانے کی بڑی مہم ثابت ہوئی ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ دہلی میں کناٹ پلیس کے بابا کھڑک سنگھ روڈ پر 11 سے 26 فروری تک منعقد کئے گئے دوسرے ’’ہنر ہاٹ ‘‘  سے نہ صرف ملک کے فنکاروں، کاریگروں اور دستکاروں کو ایک مارکیٹ اور موقع ملا بلکہ اس نے سماجی ہم آہنگی کا بھی بڑا پیغام دیا۔ اس ’’ہنر ہاٹ ‘‘  میں 26 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے جن میں ملک اور بیرون ملک کے لوگ بھی شامل ہوئے۔ لوگوں نے نہ صرف ان کاریگروں-دستکاروں کے سامان کی لاکھوں روپے میں خریداری کی بلکہ انہیں بڑی تعداد میں ملک و بیرون ملک سے آرڈربھی ملے ہیں۔

’’ہنر مند کاریگروں‘‘کے روایتی ورثے کو حوصلہ دینے کے مضبوط مشن کے تحت منعقد دوسرا ’’ہنر ہاٹ ‘‘  توقع سے زیادہ مقبول ہوا۔ ’’دستکاری اور کچن کا سنگم‘‘ کے موضوع پر منعقد اس ’’ہنر ہاٹ ‘‘  کی خاصیت ملک کے مختلف حصوں سے لائی گئی دستکاری اور روایتی پکوان رہی۔ فن اور دستکاری کے ساتھ ساتھ اس ’’ہنر ہاٹ ‘‘ کے’’باورچی خانہ ‘‘ میں  ملک کے مختلف روایتی پکوان بھی شامل تھے۔ اس ’’ہنر ہاٹ ‘‘  میں مختلف ثقافتی پروگرام، قوالی، غزل، بھجن، کٹھ پتلی کا ناچ اور بائسكوپ بھی لوگوں کے لئے توجہ کے مرکز رہے۔’’ہنر ہاٹ ‘‘  میں جہاں کاریگروں / دستکاروں نے اپنے ہنر کا جلوہ بکھیرا، وہیں ملک کے کونے کونےسے آئے پکوانوں کا ’’باورچی خانہ‘‘ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی ہم آہنگی کی اس شاندار مثال کی یہاں ہر آنے والے شخص نے تعریف کی۔ یہاں آئے کاریگروں، دستکاروں نے نہ صرف نجی طور پر صفائی وستھرائی کا خیال رکھا بلکہ اپنے آس پاس کی صفائی خود کر ’’سوچھ بھارت مشن‘‘ کوبھی مضبوط کیا۔

’’ہنر ہاٹ‘‘ کے فیس بک کے صفحہ  کا بھی 16 فروری کو اجراء کیا گیا۔ اس فیس بک کے صفحے پر ابھی تک منعقد کئے گئے دونوں ’’ہنر ہاٹ ‘‘  کی معلومات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ لگائے گئے سٹال، ریاستوں کی تفصیلات، اسٹال میں فروخت کے لئے دستیاب نمونے، دستکاری، مختلف قسم کے پکوان کی معلومات، ’’ہنر ہاٹ ‘‘  کی تصویر اور ویڈیو بھی دستیاب ہیں۔

’’ہنر ہاٹ ‘‘  کی سرگرمیاں فیس بک کے صفحے پر براہ راست بھی دیکھی گئیں۔ اس ہاٹ میں ملک کی تقریبا تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ کاریگروں / دستکاروں اور 30 سے زیادہ خانساماؤں نے اپنے ہنر کو لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ ان کاریگروں / دستکاروں اور خانساماؤں میں ریاستی اور قومی سطح کے ایوارڈ یافتہ بھی شامل تھے۔ دوسرے ’’ہنر ہاٹ ‘‘  میں دستکاری اور ہتکرگھا کے بے مثال نمونے جیسے مكرانا ماربل کی مصنوعات، سیکر سےبندیج، راجستھان سے موجری، تلنگانہ سے بنجارہ کڑھائی، ہاتھ سے بنے تالے اور ڈور ہینڈل کے ساتھ علی گڑھ کی کشیدہ کاری، ناگالینڈ کے کوکون سے آراستہ مصنوعات ، میزورم کی روایتی دستکاری، کشمیر کا پشمینہ شال، صندل کی لکڑی اور دیگرلکڑیوں کی دستکاری،  چینی مٹی کے سامان، مٹی کے برتن، چندن اور دیگر لکڑی سے سے بنائے گئے سجاوٹ کے سامان، کپاس کے ڈیزائنر کپڑے، بنارسی ساڑی، منی پور سے موتیوں کا کام، ناگالینڈ کے بنے پرس، بیگ، آسام سے جوٹ کا سامان، گجرات سے تانبے کی کاریگری، مرادآباد کے تانبے کے برتن لوگوں کے لئے دستیاب تھے۔

اس کے علاوہ مدھیہ پردیش سے مہیشوری ساڑی، کشمیری پشمينہ، کرناٹک سے بدری ہینڈی کرافٹ، اتراکھنڈ کا ہتکرگھا سے بنی اشیاء، ہماچل پردیش سے اون سے بنے سامان، کیرالہ سے شیشے اور لکڑیوں سے بنے مصنوعات اور میزورم کے روایتی دستکاری کی نمائش اور فروخت کے لئے لایا گیا۔ 13 ریاستوں کے پکوان ماہرین کی طرف سے طرح طرح کے کھانے کی ترکیبوں سے بھی لوگوں نے جم کر لطف اٹھایا۔

ان ترکیبوں میں لکھنؤ کا اودھی مغلئی، راجستھان کا دال باٹی چرما اور پلیٹ، مغربی بنگال کے پکوان، کیرالہ کا مالاباری فوڈ، بہار کا لٹّی چوکھا، مہاراشٹر سے پرن پولی، گجرات سے ڈھوکلا اور جلیبی، وڈاپاو، دہلی کا آلو چاٹ، جموں اور کشمیر سے کشمیری وازوان، مدھیہ پردیش سے سابودانہ کی کھیر اور کھچڑی، منی پور کے کھانے ، ناگالینڈ کے روایتی پکوان کے علاوہ زعفرانی دودھ، آئس کریم، گرما گرم جلیبی اور مختلف قسم کے اچار، پنجاب کے چھولے بھٹھورے کے ساتھ ساتھ جنوبی ہندوستان کے مختلف روایتی پکوان شامل تھے۔

وزارت اقلیتی امور کی جانب سے پہلے ’’ہنر ہاٹ ‘‘  کا انعقاد گزشتہ سال 14 سے 27 نومبر میں پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے کے دوران کیا گیا تھا۔

اگلا ’’ہنر ہاٹ ‘‘  جلد ہی ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کولکتہ، حیدرآباد، بنگلور، لکھنؤ، الہ آباد، رانچی، گوہاٹی، جے پور، بھوپال وغیرہ میں بھی ’’ہنر ہاٹ ‘‘  منعقد کرنے کا منصوبہ ہے جس سے ملک کے ہر کونے کے کاریگروں، دستکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More