27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے ‘‘ بھارتیہ کلامیں سلل کریڑائیں ایوم سد یسناتا نائکا’’

Dr. Mahesh Sharma releases the book “Bhartiya Kala Mein Salil Kridayen Evam Sadyahsnata Nayika”
Urdu News

نئی دہلی۔؍ستمبر۔ ثقافت کے وزیرمملکت‘‘آزادانہ چارج’’ ڈاکٹر مہیش شرما نے آج یہاں نیشنل میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب میں‘‘ بھارتیہ کلا میں سلل کریڑائیں ایوم سدیسناتانائکا’’ نامی کتاب کا اجرا کیا۔ اس کتاب کی تصنیف ڈاکٹر چھیتر پال گنگوار اور جناب سنجیب کمار سنگھ نے کی ہے۔ یہ ایک آرٹ بک ہے جو اوریجنل ریسرچ پر مبنی ہے اور جسے ہندی میں تحریر کیاگیا ہے اور جسے کئی دہائیوں کے بعد نیشنل میوزیم نے شائع کیا ہے۔ محنت اور روزگار کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے تقریب کی صدارت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ ہمارے فن کار، مصنفین، مجسمہ ساز اور ادبی شخصیات ہماری عظیم ثقافت کے حقیقی پیامبر ہے۔ انہوں نے دونوں مصنفین کو عوام اور خاص طور پر ریسرچ اسکالروں کے لئے یہ گرا ں قدر کتاب منظر عام پر لانے کے لئے مبارک باد دی۔

اپنی تقریرمیں جناب سنتوش کمار گنگوار نے دونوں مصنفین اور نیشنل میوزیم کی کوششوں کی ستائش کی ۔

یہ کتاب ہندوستانی آرٹ کو نمایاں کرنے کے لئے تحریر کی گئی ہے اور اس میں پانی کے کھیلوں( سلل کریڑائیں) کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ یہ آرٹ نامعلوم وقت سے ہی ہندوستانی آرٹ کا جزو رہا ہے۔ادبی ذرائع اور آثار قدیمہ کی شہادتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ فنکاروں اور ادبی شخصیات کا ایک محبوب موضوع رہا ہے۔ ہندوستان کے تقریباً سبھی مشہور فنی مکاتب میں اس طرح کے مجسمے اور پینٹنگز ملتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More