37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیشگی رقم ادا کئے بغیر ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ

Urdu News

نئی دلّی، انڈین ریلوے  کیٹرنگ  اینڈ ٹورزم  کارپوریشن لمیٹیڈ ( آئی آر سی ٹی سی )  نے آن لائن ای ٹکٹنگ  بکنگ  اسکیم شروع کی ہے ، جس کے تحت ریلوے  کے ٹکٹوں کی بکنگ  بغیر پیشگی  ادائیگی  کی جائے گی ۔  میسرز  ارتھ شاستر   فن ٹیک پرائیویٹ  لمیٹیڈ  کے ذریعہ  اسپانسر    اس پائلٹ  پروجیکٹ  میں ٹکٹ  کی قیمت کی ادائیگی  ‘‘ ای  پے لیٹر ’’  کے ذریعہ 15 دن بعد کر سکتے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت  ، صارف آئی  آر سی  ٹی سی ویب سائٹ  کے ذریعہ  اپنے ای ٹکٹ  کی بکنگ کر ا سکتا ہے  اور 15 دن بعد اس کی قیمت  ادا کر سکتا ہے ۔ ‘‘ ای پے لیٹر ’’  کے استعمال پر  سروس چارج ٹکٹ  کی قیمت پر 3.50 فی صد کے حساب سے نیز واجب ٹیکس لاگو ہوں گے ۔

          آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ  کے ذریعہ  آن لائن ٹکٹوں  کی بکنگ  کی مقبولیت  میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاؤنٹر ٹکٹ بکنگ  میں بھی اس کا حصہ بڑھا ہے ۔ مزید یہ کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ ، کیش لیس   ٹرانزیکشن  کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی ۔

          ادائیگی کے متبادل  کے طور پر ای پے لیٹر ، آئی آر سی ٹی سی  ویب سائٹ  کے ادائیگی  پیج پر  دستیاب ہے تاکہ اس طریقۂ ادائیگی  کے بارے میں لوگ بیدار  ہو سکیں ۔ اسکیم کے سروس چارجیز  اور شرائط  و ضوابط  کی تمام تفصیلات  بھی سیب سائٹ  پر مہیا کرائی گئی ہیں ۔

          اس بات  کی جانکاری  آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More