38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ثقافت کی وزارت اور اس کی تنظیموں نے سوچھتا پکھواڑے کے دوران بیداری لانے کا کام کیا

Urdu News

نئی دہلی۔؛ ثقافت کی وزارت اور اس کی 43 تنظیموں نےسوچھتا پکھواڑہ اور سوچھتا ہی سیوا مہم کا انعقاد کیاہے تاکہ سماج کے سبھی فریقوں میں بڑے پیمانے پر بیداری لائی جائے۔ رواں سوچھتا پکھواڑے کے دوران ثقافت کی وزارت کے تحت مختلف خودمختار، منسلک اور ذیلی تنظیموں نے عملے کے ذریعے شرم دان (صفائی ستھرائی مہم)، مختلف تقاریر، سیمینارز، مقابلے، نکڑ ناٹک اور پینٹنگ نمائشوں جیسی سو سے زیادہ سرگرمیاں انجام دیں۔ جس کا مقصد سوچھ بھارت کے پیغام کو بڑے پیمانے پر دور دور تک پھیلانا ہے۔

الہ آباد کے شمال وسطی زون کے ثقافتی مرکز نے بچوں کے ہاتھوں پوسٹر بنانے  کا پروگراسم منعقد کیا، جس میں صفائی ستھرائی کا پیغام دیا گیا تھا۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی نے ثقافتی پروگراموں کے ذریعے سوچھ بھارت کا پیغام دینے کے لیے 19 سے 21 ستمبر کے دوران وِمل پرواہ یاترا کا اہتمام کیا۔ بھارت کے  علم الانسان کے جائزے کے علاقائی مرکز نے پورٹ بلیئر میں انڈ مان و نکوبار میں واقع دفتر جانے والی سڑک کی صفائی ستھرائی کی۔ مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے سوچھتا پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی نے 18 ستمبر 2017 کو منعقد کیا۔ دلی میں دلی پبلک لائبریری، نکڑ ناٹک کو (اطلاعات، تعلیم اور مواصلات) آئی ای سی کے ایک طاقتور  وسیلے کے طور پر استعمال کررہی ہے اور شمال مشرقی ریاستوں کی مختلف راجدھانیوں میں شمال مشرقی زون کلچرل سینٹر دیما پور بھی نکڑ ناٹکوں کو اس مقصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ کولکاتہ کے ایشیائی مطالعات کے مولانا ابولکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ نے سوچھتا مہم کو محض صفائی ستھرائی کے طور پر نہیں شروع کیا بلکہ مستقبل کے  بھارتی شہریوں میں بیداری  لانے کے مقصد سے بھی شروع کیا ہے۔ تاکہ شجر کاری کرکے صاف ستھرا ماحول برقرار رکھا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More