31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغربی فضائی کمانڈ کے صدر دفتر کے زیر اہتمام مبنی برانسانیت اور آفات راحت رسانی سیمینار

Urdu News

نئی دہلی، دہلی کے سبرتو پارک میں واقع مغربی فضائی کمانڈ کے  صدر دفتر کے زیر اہتمام 14 مئی 2018 کو  مبنی بر انسانیت اور  آفات  راحت رسانی (ایچ اے ڈی آر) سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہندوستان کے شمالی خطوں میں ایچ اے ڈی آر کی صورت حال سے مؤثر طریقے پر نمٹنے کے لئے  کئے جاسکنے والے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انڈین ایئر فورس کی شراکت داری کے علاوہ اس سیمینار میں ہماچل پردیش ، راجستھان ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، پنجاب اور جموں وکشمیر کے سکریٹری سطح کے  مندوبین  حصہ لے رہے ہیں۔ آفات کی  صورت حال میں اہم  کارکردگی نبھانے والے این ڈی ایم اے ، این ڈی آر ایف  اور آئی ٹی بی پی  جیسی  تنظیمیں بھی  سیمینار میں شرکت کررہی ہیں۔

آفات کی صورت حال میں اکثر انڈین ایئر فورس، وہ تنظیم ہوتی ہے جو سب سے پہلے  حرکت میں آتی ہے اور متاثرہ آبادیوں کی مدد کا کام شروع کرتی ہے۔انڈین ایئرفورس ہی ہے جس میں نہ صرف قومی آفات  کی صورت میں  امدادی کارروائیاں انجام دیں بلکہ بین الاقوامی  آفات کی صورت میں بھی  اس نے راحت رسانی کا کام کیا ہے۔ اندرون ملک اس کے ذریعے  راحت رسانی کے کاموں میں چنئی  طوفان کے وقت  آپریشن مدد کرنا، اتراکھنڈ میں اچانک آئے سیلاب کے وقت آپریشن راحت ، جموں وکشمیر میں  سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کے لئے  آپریشن میگا راحت اور  ہُد ہُد طوفان کے دوران  آندھراپردیش میں کئے گئے  راحت رسانی کے کام شامل ہیں۔ جبکہ  بین الاقوامی  سطح کے  کام میں یمن میں محصور  غیر مقیم  ہندوستانیوں کا  انخلاء  ، نیپال میں آئے زلزلے  کے وقت  راحت رسانی کے لئے  چلائی گئی مہم  آپریشن میتری  ،  فجی میں طوفان  متاثرین  کو  راحت پہنچانا اور  سری لنکا میں  سیلاب متاثرین  کی مدد شامل ہیں۔ زیادہ تر حالات میں مشرقی فضائی کمانڈ کے  طیاروں اور  عملے نے  ان کارروائیوں میں کلیدی  کردار ادا کیا ہے۔

اس سیمینار کے  ایجنڈے میں آفات  بندوبست سے متعلق قومی  مطمح نظر اور  صلاحیت سازی ، نیز اس سیمینار میں شریک ریاستوں کے لئے  آفات راحت رسانی  کی سہولتوں میں اضافہ جیسے  امور پر  تبادلہ خیال بھی  شامل ہے۔ سیمینار میں  انڈین ایئرفورس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے  راحت رسانی کے طریقہ کار پر  تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔

اس موقع پر اظہاری خیال کرتے ہوئے مشرقی  ایئر کمانڈ کے  سینئر ایئر اسٹاف  افسر  ایئر مارشل این جے ایس  ڈھلوں نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ  سیمینار کے اختتام پر  ہنگامی صورت حال میں جلد از جلد  مؤثر طریقے پر اور  کم لاگت میں آفات  بندوبست کے کام سے وابستہ سبھی ایجنسیوں کے درمیان ایک واضح افہام وتفہیم  کی صورت حال نمودار ہوگی۔

مشرقی ایئرکمانڈ کا صدر دفتر اپنی ماتحتی میں آنے والے  علاقوں میں  اس طرح کے سیمیناروں اور  نمائشوں کا  اہتمام کرتا رہتا ہے۔ رواں اعلیٰ سطحی سیمینار جو کہ نئی دہلی کے سبرتو پارک  علاقے میں  ہورہا ہے ، 15 مئی 2018 کو  اختتام پذیر ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More