21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیشنوں پر وائی – فائی سہولت

Urdu News

نئی دلّی، ریل ٹیل  نے یونیورسل  سروس آبلیگیشن  فنڈ ( یو ایس او ایف )  / ڈاٹ  ( ڈی او ٹی )  کے ساتھ ایک  مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ، جس کے تحت 200 دیہی  ریلوے اسٹیشنوں  پر وائی – فائی  کی سہولت  فراہم کی جائے گی ۔

          اس مفاہمت نامے ( ایم او یو )  کے مطابق  ، یو ایس او ایف  / ڈی او ٹی  کیپیکس  اور اوپیکس  دونوں کے لئے  ( ایک سال کے لئے )   فنڈ دے گا ، جو  ریل ٹیل 200 دیہی  ریلوے اسٹیشنوں  پر وائی – فائی  ہاٹ اسپاٹ  سہولت فراہم کرنے کے لئے استعمال  کرے گا ۔

          وائی – فائی  کی تجویز  پر عمل   متوازن اسٹیشنوں پر کیا جائے گا ۔

          مذکورہ پروجیکٹ  میسرز ( ایم / ایس )  ایئر ٹیل  کارپوریشن  آف انڈیا لمیٹیڈ  اور گوگل  انٹر نیشنل  گروپ آف  کمپنی کے ذریعہ   مشترکہ طور پر  نافذ کیا جائےگا ، جس کے تحت بھارتی ریلویز کے 438 سروس اسٹیشنوں  پر ہائی اسپیڈ    وائی فائی  سہولت مہیا کرانے کی تجویز ہے ۔ اس کے ساتھ ہی  آپسی  سمجھوتے  کی بنیاد پر اس میں   توسیع  بھی کی جا سکتی ہے ۔   مذکورہ کام 438 ریلوے اسٹیشنوں  میں سے 301 اسٹیشنوں پر مکمل  کیا جا چکا ہے اور متوازن  اسٹیشنوں  پر جاری ہے ۔

          اس بات  کی جانکاری  آج دستیاب معلومات کی بنیاد پر لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More