34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معمر شہریوں کے لئے ایڈز اور آلات وغیرہ کی فراہمی

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کی وزارت نے   راشٹریہ    وایوشری یوجنا    (آر  وی وائی)   شروع کی ہے۔   اس کا مقصد    خط افلاس سے نیچے کے زمرے کے معمر    شہریوں کو    جو  عمر سےمتعلق    معذوریوں کا  شکا ر ہیں    ، ایسی جسمانی ایڈز   اور سامان    فراہم کرنا ہے جس سے ان کی زندگی تقریباً   معمول کے مطابق گزرے ۔ اس اسکیم کے تحت    جسمانی کی معذوری میں کام آنے والا کچھ سامان مثلاً   بیساکھیاں،   کہنی کے کرچس، واکر س،   کرچس ،   تین ٹانگوں والے اسٹول، چار ٹانگوں والے  اسٹول، سننے کی مشینیں ، وہیل چیئرس ،   مصنوعی  بتیسیاں،    چشمے  وغیرہ      معمر شہریوں کو تقسیم کئےجاتے ہیں۔  اس اسکیم کا پورا خرچ   معمر شہریوں کے فلاحی فنڈ ( ایس سی  ڈبلیو ایف) سے پورا کیا جاتا ہے جو    معمر شہریوں کے   ویلفیئر فنڈ   ضابطہ 2016 کے تحت    18 مارچ 2016 کو مشتہر کیا گیا تھا۔     20-2019 تک  اس اسکیم پر آنے والا متوقع خرچ   483.6 کروڑ روپے    ہے۔

 راشٹریہ   وایو شری یوجنا  کی شروعات میلور   (آندھراپردیش) میں  یکم اپریل   2017 کو کی گئی تھی   اس اسکیم کے تحت   کیمپوں کے ذریعہ سامان تقسیم کرنے کے لئے    تمام ریاستوں  اور مرکزی کے زیر انتطام علاقوں سے   کل ملاکر    187 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔     اس اسکیم پر  پورے ملک میں   کیمپوں کے ذریعہ  عمل کیا جاتا ہے۔   کیمپ منعقد کرنے سےپہلے بڑے پیمانے پر   اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔   اب تک ضلع کی سطح پر  19 تقسیمی کیمپ    منعقد کئے جاچکے ہیں۔

سماجی انصاف   اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب   وجے   سامپلا نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More