27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کا آفات بندوبست کے کام میں یو اے وی کے استعمال پر گہرے غوروخوض کیلئے اجلاس

Urdu News

نئی دہلی؍ نومبر۔قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج آفات بندوبست کے کام میں بغیر پائلٹ والے ہوائی موٹرگاڑیوں (یو اے وی) کے استعمال کے سلسلے میں گہرے غوروخوض کیلئے ایک روزہ  قومی سطح کے اجلاس کا انعقا د کیا۔  اس تقریب کا مقصد آفات بندوبست کے تعلق سے بہتر تیاری کیلئے یو اے وی اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کے استعمال کیلئے حصص داروں کی صلاحیت سازی اور اس میں اضافہ کرنا تھا۔

آفات بندوبست کے کام میں یو اے وی ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے این ڈی ایم اے ، کے رکن جناب آر کے جین نے کہا کہ سبھی حصص داروں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ موجودہ ٹیکنالوجیوں کا آفات بندوبست کے معاملے میں تیز اور مؤثر کارروائی کیلئے استعمال کیا جا سکے۔ جناب جین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تقریب سے آفات کے خطرات کو کم کرنے کیلئے   ریسرچ  اور یو اے وی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے متعدد حصص داروں کو مشترکہ  طور پر  کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔

این ڈی ایم اے ، کے  رکن ڈاکٹر ڈی این شرما نے کہا کہ یو اے وی کا اس مؤثر طریقے پر آفات بندوبست کے مختلف مراحل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان سے ہمیں آفات سےمتاثرہ علاقوں کی نشاندہی میں مدد مل سکتی ہے۔ ان سے آفات کے ضمن میں کی جانے والی کارروائی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اس تقریب میں این ڈی ایم اے،  کے اہلکاروں اور مختلف تعلیمی اداروں جیسے دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) اور اَنّا یونیورسٹی اور مختلف تنظیموں جیسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)، ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹیڈ(ایچ اے ایل)، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، نیشنل ایرونوٹکس لمیٹیڈ (این اے ایل)، ناگالینڈ جی آئی ایس اینڈ  ریموٹ سنسنگ سنٹر، نارتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشن سینٹر (این ای ایس اے سی)کے ماہرین اور  متعدد دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گہرے غوروخوض کیلئے منعقدہ اس اجلاس میں  متعدد ریاستی  آفات بندوبست اتھارٹیز (ایس ڈی ایم اے) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یو اے وی ہائی ریزولیوشن والے ریئل ٹائم امیج دستیاب کرا سکتی ہیں۔ یہ تصویریں ان جگہوں کی بھی ہو سکتی ہیں، جہاں پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ یہ تصویریں پھر، خطرات پر مشتمل درست  نقشہہ سازی کے کام میں لائی جا سکتی ہیں تاکہ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے آفات کے خطرات کو روکنے اور کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔ آفات کے بعد کی صورتحال میں یو اے وی کا استعمال مختصر وقت کے دوران  ہائی ریزولیوشن میں  متاثرہ علاقوں کی نقشہ سازی کیلئے کیا جا سکتا ہے، جس کی بدولت فوری طورپر اور مؤثر انداز میں کارروائی ممکن ہو سکتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More