38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کو پولیس اہلکاروں کو سافٹ اسکلز میں تربیت فراہم کرانے کی تلقین کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں بیورو آف پولیس  ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ( بی پی آر اینڈ ڈی) کو تلقین کی کہ وہ ملک میں تمام پولیس اہلکاروں کو سافٹ اسکلز میں تربیت فراہم کرانے کی سمت میں کام کرے۔ انہوں نے ضلعی سطح پر بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایسے پولیس  افسران کی شناخت کیلئے زور دے کر کہا، جو دیگر پولیس اہلکاروں کیلئے رول ماڈل بن سکتا ہے۔جناب راج ناتھ سنگھ نے سائبر جرائم کی روک تھام اور جرائم کے بدلتے منظرنامے کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تربیتی اسکلز فراہم کرنے کیلئے بھی زور دے کر کہا۔

وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کے سامنے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے پی مہیشوری نے آرگنائزیشن میں جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے پروجیکٹوں کے بارےمیں ایک پرزنٹیشن پیش کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نےجے پور اور چنڈی گڑھ میں سنٹرل ڈیٹیکٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (سی ڈی ٹی آئی) کے قیام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بھوپال میں سنٹرل اکیڈمی فار پولیس ٹریننگ  (سی اے پی ٹی)جس کا افتتاح حال ہی میں عمل میں آیا تھا، کے اندر سنٹر فار کریکشنل ایڈمنسٹریشن یعنی  اصلاحاتی انتظامیہ کامرکز قائم کرنے سے متعلق فیصلہ لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سی اے پی ٹی، بھوپال میں مقدمہ چلانے کے عمل اور طریقۂ کار اور ٹریفک ٹیکنالوجیز میں تربیت  فراہم کرانے کیلئے علیحدہ مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے  بی پی  آر اینڈ ڈی کی  تعریف کی کہ اس نے ای-استاد کے نام سے ایک ویب پورٹل قائم کیا ہے،جس کے اندر تمام تربیتی مینوئلس، پرزنٹیشن اور نصاب سے متعلق مواد یوزرس کے لئے دستیاب کرایا گیا ہے۔ اسی طرز پر ایک موبائل ایپ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اس میٹنگ میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام ، امورداخلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو گوبا کے علاوہ امور داخلہ کی وزارت اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر  اینڈ ڈی) کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More