38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے سوچھ بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دینے پر کینٹونمنٹ بورڈ کی عزت افزائی کی

Defence Minister felicitates Cantonment Boards on ODF Certification as a part of Swachh Bharat Abhiyaan
Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتھا رمن نے آج وارانسی میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی میں منعقد ایک تقریب میں سینٹرل کمانڈ کے دس کینٹونمنٹ بورڈ کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک درجہ حاصل کرنے کے کارنامے پر انہیں مبارکباد دی۔چیف ایگزیکیٹو افسروں (سی ای اوز) کے صدور اور کینٹونمنٹ بورڈس کے منتخبہ ممبروں کو اس پروگرام کے دوران وزیر دفاع نے سرٹیفکیٹ پیش کئے ۔

محترمہ سیتھا رمن نے کھلے میں رفع حاجت سے پاک درجہ حاصل کرنے میں کینٹونمنٹ بورڈس کی کوششوں کے لئے ان کی ستائش کی ۔انہوں نے بورڈوں سے کہا کہ وہ  ان سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں جو ان کے ذریعہ پیدا کی گئی ہیں۔ محترمہ سیتھا رمن نے سوچھتا دوت کے طور پر  بچوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ جذبہ خیر سگالی  آنے والی نسلوں  کو ان کی زندگی میں صفائی ستھرائی   پرزور دے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزارت دفاع  کئی مرحلوں میں سوچھ بھارت ابھیان پر کام کر رہی ہے ۔ پہلے مرحلے میں کینٹونمنٹ بورڈ ز اور آس پاس کے  میونسپل وارڈز کی صفائی ستھرائی مہم شامل ہے۔ اس مرحلے میں کچرے کے دوبارہ  استعمال کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور رقیق کچرے کو الگ کرنا شامل ہے۔

محترمہ سیتھا رمن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دوسرا مرحلہ 15 ستمبر سے شروع ہوکر 2 اکتوبر 2017  تک چلے گا۔ اس مرحلے میں  اونچائی والے علاقوں کیلئے صفائی ستھرائی مہم چلائی جائے گی اور گلیشیئروں (برفیلے پہاڑوں) کی   صفائی ستھرائی کا کام ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں مہاتما گاندھی کی  150ویں سالگرہ تقریبات پر مکمل جامع سوچھتا ابھیان کا اختتام ہوگا ۔انہوں نے زور دیا کہ یہ ابھیان کی شروعات ہے اور یہ ہم کو پائیدار ترقی کی طرف لے جائے گا ۔

سینٹرل کمانڈ کی 25 چھاونیا ہیں جن میں 14 چھاونیوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے جن دس  کینٹونمنٹ بورڈز کی عزت افزائی کی ان میں بریلی، داناپور، دہرادون، جولپور، لینڈآور، لینڈس ڈاؤنے ، میرٹھ، متھرا، رانی کھیت اور وارانسی شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈفینس اسٹیٹس کے ڈائریکٹر جنرل جوجنیشور شرما، ڈفینس اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ کی پرنسپل ڈائریکٹر دیپا باجوا، انڈین ڈفینس اسٹیٹس سروس اور فوج کے دیگر افسران بھی موجو تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More