32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس اے آئی کے اسٹیڈیموں کو ’’ پلاسٹک سے پاک علاقہ‘‘ قرار دیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور کھیل کود کی وزارت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے  سووچھ بھارت مشن پروگرام کے تحت یکم اگست سے 15 اگست 2018 تک  سووچھتا پکھواڑا منا رہی ہے۔ اس موقع پر  کھیل کود کے محکمے نے دو بڑی پہل کی ہیں۔

پہلی پہل میں ایس اے آئی کے پانچوں اسٹیڈیموں یعنی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، میجر دھیان چندنیشنل اسٹیڈیم، اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس، ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج اور ڈاکٹر ایس پی ایم سوئمنگ پول کمپلیکس کو ’’ پلاسٹک سے پاک علاقہ‘‘ قرار دیا  گیا ہے۔ یہ پہل یکم اگست 2018 سے کی جائے گی اور 2؍اکتوبر 2018 تک چلے گی۔ ان پانچوں اسٹیڈیموں میں اندرونی انتطامی ڈھانچے مثلاً  مناسب مقام پر پینے کے پانی کی دستیابی کی سہولتیں، پھینکنے والی پلاسٹک کی چیزوں کے متبادل کی دستیابی ، کوڑاکچراڈالنے  کے لئے مناسب انتظام  ، اسٹیڈیم میں آنے والوں اور وہاں اسٹاف وغیرہ کو پلاسٹک سے  پاک علاقے کے بارے میں حساس بنانے جیسے اقدامات کئے جائیں گے۔

اسٹیڈیم میں آنے والوں اور وہاں کے اسٹاف میں بیدار   ی پیدا کرنے کے لئے  داخلی  دروازے اور مناسب مقامات پر مناسب سلوگن والے بینر ؍پوسٹر وغیرہ لگائے جائیں گے۔ اسٹیڈیم میں آنے والوں مثلاً ایس اے آئی کے زیر تربیت افراد، کھلاڑیوں، ایس اے آئی افسروں وغیرہ کو پلاسٹک کے ایسے آئٹیم لے جانے کی اجازت ہوگی، جو استعمال کر کے پھینکنے والے نہیں ہوتے، مثلاً  ریگولر پانی کی بوتلیں ، ٹفن وغیرہ انہیں استعمال کر کے پھینکنے والے پلاسٹک کے سامان کے استعمال کے بارے میں حساس بنایا جائے گا۔

دوسری پہل ان اسٹیڈیموں یعنی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، ، میجر دھیان چندنیشنل اسٹیڈیم، اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس، ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج اور ڈاکٹر ایس پی ایم سوئمنگ پول کمپلیکس کی  درج ذیل معیاروں کی بنیاد پر سووچھتا پکھواڑے کے دوران انجام دی جانے والی سووچھتا سے متعلق کارروائیوں کے بارے میں  درجہ بندی کی جا ئے گی:

1-احاطے کی صفائی ستھرائی

2-ٹوائلٹ کمپلیکس/اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کا معیار

3-احاطے میں پانی کی نکاسی کے  نظام کی کام کاجی صورتحال

4-پینے کے پانی کی سہولیات

5-پیڑ پودوں کی موجودگی اور ان کا رکھ رکھاؤ

6-احاطے میں موجودہ درختوں اور پودوں  وغیرہ کی مناسب چھٹائی

7-فضلے کے انتظام کا نظام/سہولیات

8-کمپلیکس کے آس پاس کے علاقوں کی سووچھتا سرگرمیوں میں کمپلیکس/اسٹیڈیم کی شمولیت

9-پرانے لیمپ کو ایل ای ڈی لائٹ سے بدلنا

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More