34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرائبس انڈیا نئی نئی مصنوعات کی شروعات کے ساتھ اپنے کام میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

Urdu News

نئی دہلی، ٹرائبس انڈیا فوریسٹ فریش اور آرگینک سلسلے میں  اپنی نئی نئی مصنوعات شروع کرکے اس میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور اپنی مصنوعات کو مزید پرکشش بنا رہا ہے جس سے لاکھوں قبائلی کاروباریوں کی بڑی منڈیوں تک پہنچ ہو رہی ہے۔ اس ہفتے مزید 20متاثر کن قوت مدافعت بڑھانے کی اشیا متعارف کرائی گئی ہیں۔بڑی تعداد میں نئی مصنوعات (مدافعت بڑھانے والی اشیاء، فوریسٹ فریش کی پیداوار اور آرگینک سلسلے نیز قبائلی فن اور دستکاریاں) ٹرائبس انڈیا میں پہلے ہی شامل کی جاچکی ہیں۔ اور یہ سلسلہ پچھلے دو مہینے سے چل رہا ہے۔ پچھلے چند ہفتوں میں جو نئی مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں وہ سب کی سب 125 ٹرائبس انڈیا مراکز میں دستیاب ہیں۔ ٹرائبس انڈیا کی مصنوعات چلتی پھرتی وینوں اور آن لائن پلیٹ فارموں پر دستیاب ہیں مثلاً ٹرائبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس (ٹرائبس انڈیا ڈاٹ کام) اور ای-خردہ فروشوں کے پاس دستیاب ہیں۔

کل جو  مصنوعات شروع کی گئی ہیں ان میں سے 10 تمل ناڈو کے ارولاس اور کُرومباس قبائلی طبقوں کی ہیں۔ ان میں تین نامیاتی قسم کے شیکاکائی کے پاؤڈر، گلابی  چاول،مصالحے مثلاًجائفل، جائفل کا اچار اور پوہا/پسے ہوئے چاول شامل ہیں۔مدھیہ پردیش کے گوند اور کورکو قبیلوں میں 10 پرکشش ڈوکرا دھات کا سامان بنایا ہے جوسجاوٹ کے کام آتا ہے۔ اس سامان کو بھی ٹرائبس انڈیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بڑی خوبصورتی سے بنے ہوئے دھات کے ان نمونوں کی قیمت بڑی مناسب ہے اور یہ سجاوٹ کے کام بھی آتے ہیں نیز دیگر سہولتی کام میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔اس میں نندی اور ہرن کی مورتیاں، کارڈ رکھنے کیس نیپکین رکھنےکے کیس اور پین اسٹینڈ وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹریفیڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب پراویر کرشنا نے کہا ’’اس طرح کی نئی مصنوعات کو متعارف کرانے سے جو پورے بھارت کے قبائلی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں بہت قبائلیوں کی رسائی بڑی منڈیوں تک ہوجائے گی۔ ہماری کوشش یہ رہی ہے کہ قبائلیوں کی زندگی میں تبدیلی آئے اور ان کی روزی روٹی میں بہتری پیدا ہو۔ ٹریفیڈ جس منتر میں یقین رکھتا ہے وہ ہے گو ووکل فار لوکل گو ٹرائیبل اور اسی طرح وہ قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W6DB.jpg

حال ہی میں شروع کی گئی ٹرائبس انڈیا کی ای – مارکیٹ پلیس بھارت کی سب سے بڑی دستکاری اور نامیاتی مصنوعات کی منڈی ہے جس کا مقصد 5 لاکھ قبائلی کاروباری افراد کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنا، قبائلیوں کی مصنوعات اور دستکاریوں کو اجاگر اور انھیں پورے ملک کے گاہکوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔

بڑی تعداد میں قدرتی اور دیرپا پیداوار اور مصنوعات کے ساتھ ٹرائبس انڈیا کی ای-مارکیٹ پلیس ہمارے قبائلی بھائیوں کی صدیوں پرانی روایات کی جھلک پیش کرتی ہے۔ اس سلسلے میں مارکیٹ ڈاٹ ٹرائبس انڈیا ڈاٹ کوم ملاحظہ فرمایئے۔ مقامی چیزیں خریدیئے، قبائلی چیزیں خریدیئے۔

A picture containing text, picture frameDescription automatically generatedA picture containing text, indoorDescription automatically generatedA picture containing text, cat, picture frameDescription automatically generated

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More