24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندرپردھان نے ایڈی پیک میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ابوظہبی بین الاقوامی پٹرولیم نمائش و کانفرنس (ایڈی پیک) میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ہندوستانی پویلین تیل اور گیس کی پیداوارکرنےوالی،تیل صاف کرنےوالی اور تقسیم کار اور انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والی 9ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔ اس پویلین میں ہندوستانی پٹرولیم کی صنعت کی فیڈریشن (ایف آئی پی آئی)، ہائیڈروکاربن کے ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی ایچ) اور بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) نے اشتراک کیا ہے۔

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ  ہندوستان میں توانائی کی وسیع مانگ ہے اور یہ آنے والی دہائیوں میں عالمی توانائی کی مانگ کا رہبرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں تیل اور گیس  آنے والی دہائیوں میں توانائی کی ہماری ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہم رو ل ادا کرتے رہیں گے، اگرچہ ہم نے قابل تجدید توانائی  کو اپنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ جناب پردھان نے کہاکہ  ہماری توجہ تیل اور گیس کے سیکٹر میں عالمی سرمایہ کاری کو         راغب کرنے پر رہے گی۔ کیونکہ ہندوستان تیل صاف کرنے، پائپ لائنیں ڈالنے اور گیس ٹرمنل کے شعبے میں     2024 تک ایک سوارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اگرآپ توانائی کے کاروبار میں ہیں، تو سرمایہ کاری کیلئے اس سے زیادہ اچھا      کوئی اور مقام نہیں ہے۔ سیاسی استحکام، قابل قیاس پالیسیاں اور وسیع متنوع مارکٹ ہندوستان کوعالمی سرمایہ کاروں  کے لئے سرمایہ کاری کا ایک پسندیدہ مقام بناتی ہیں۔ ہم حال ہی میں ایندھن کی خردہ بازاری کےلئے داخلےکےضابطوں میں نرمی کی ہے، جس سےایندھن کی خردہ بازاری کےلئے نئی کمپنیوں کے داخلےکی راہ ہموار ہوئی ہے اور  مسابقت میں اضافہ ہواہے۔

ابوظہبی میں ایڈی پیک میں افتتاحی عالمی مباحثے میں جناب پردھان نے کہا کہ ہم ہندوستان کو ایک گیس پر مبنی معیشت بنانے کے وزیراعظم مودی کے ویژن پر کام کر رہے ہیں اور ایک زیادہ صاف اور سرسبز ماحول کے لئے کام کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کےلئے ہم  گیس پر مبنی بنیادی ڈھانچے جیسی سی جی ڈی اور پی این جی نیٹ ورک میں اضافے اور گیس پر مبنی صنعتوں  میں سرمایہ کاری کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کی منتقلی ایشیاء کے  توانائی کے استعمال کا مرکز بننے، ایل این جی کی زیادہ دستیابی، شمسی اور بادی توانائی سمیت قابل تجدید توانائی کےذریعہ توانائی میں خودمختاری کا زیادہ وعدہ، امریکہ کے ہائیڈروکاربن برآمدکار کے طورپر ابھرنےاور پیرس کے سی او پی -21کے آب و ہوا سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر مبنی ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More