27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے سووچھ سرویکشن ایوارڈ پیش کئے

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں سووچھ سرویکشن ایوارڈ 2019ء پیش کئے۔ یہ مکانات اور شہری امور(حکومت ہند) کی ایک پہل ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کہا کہ ہندوستان نے دیہی اور شہری سطح پر صفائی ستھرائی کے مقاصد کے حصول کی سمت خاطر خواہ اور زبردست ترقی حاصل کی ہے اور آج ایک شہریا گاؤں کی شناخت اس کی صفائی ستھرائی کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ جس شہر یا گاؤں میں صفائی ستھرائی پر زور دیا جاتاہے اس کے سبب اس کی شناخت ہوتی ہے اور یہ ایک اہم تبدیلی ہے۔ اب تک تمام چاروں سروے میں اول انعام جیت کرا اندور نے دیگر شہری مراکز کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو ہر شہری کے طور طریقے و برتاؤ کا ایک اٹوٹ حصہ ہونا چاہئے، تاکہ اسے مؤثر اور پائیدار بنایا جاسکے۔ بہت سے لوگ ذاتی صفائی ستھرائی پر توجہ دیتے، لیکن وہ پبلک اور کمیونٹی صفائی ستھرائی کے تئیں لاپروہ رہتے ہیں ، لہٰذا سووچھ بھارت کے مقاصد کے حصول کے لئے یہ ضروری  ہے کہ اس ذہنیت کو بدلا جائے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنے نصاب میں شامل کریں اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More