33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ویر سندر سائیں اسپیس انوو یشن سینٹر کے طلباء نے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، اڈیشہ کے ویر سندر سائیں اسپیس انوویشن سینٹر( وی ایس ایس ا یس آئی سی) کے طلباء کے  ایک گروپ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے اورعوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے آج یہاں ملاقات کی۔ ان طلباء نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے سیٹیلائٹ وہیکل تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں صف اول کا ملک ہے  اور یہ طلباء اس سلسلے میں مزید خدمات انجام دیں گے۔ ان طلباء کی کوششوں سے ان کی قابلیت، تجسس اور صلاحیتوں کاپتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار طلباء کے ذریعہ اسپیس لانچ وہیکل( ایس ایل وی) تیار کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طلباء نے مینو سیٹیلائٹس تیار کئے تھے۔   انہوں نے کہا کہ اس سے دیگر طلباء کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے لئے ترغیب ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی سائنس کے لئے فطری رجحان رکھتے ہیں اور ان کی قیادت میں حکومت نے سائنس اورٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ طلباء اسرو کے رابطے میں ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو ان طلباء کو ان کی کوششوں کے لئے 50 لاکھ روپے کی مالی اور تکنیکی امداد فراہم کررہا ہے۔ یہ طلباء ضرورت پڑنے پر اور ممکن ہونے پر اسرو کی سہولیات کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002O2CX.jpg

اسرو اور خلاء سے متعلق اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لئے صف اول میں ہے۔ طلباء کی  اسکیم نے ‘‘ سمواد ود اسٹوڈینٹس’’ کے حصے کے طور پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیون سے بات چیت بھی کی۔ ان طلباء کو لمکا بک آف ریکارڈز ،2019 میں ملک کے  اندر ساؤنڈنگ لاکٹ تیار کرنے اور انہیں کامیابی کے ساتھ لانچ کرنے والا طلباء کا پہلا اور واحد ادارے کے طور پر درج کیاگیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More