27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے ایکسیلنس اور اکیوٹی پروجیکٹ کیلئے اڈیشہ اعلیٰ تعلیم کے پروگرام کے واسطے 119 ملین امریکی ڈالر کیلئے عالمی بینک کیساتھ قرض کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے

Urdu News

نئی دہلی، ایکسیلنس اور اکیوٹی پروجیکٹ کے لئے اڈیشہ ہائر ایجوکیشن پروگرام کے واسطے  119 ملین امریکی ڈالر کے آئی بی آئی ڈی قرض کیلئے عالمی بینک کے ساتھ آج یہاں ایک مالی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ۔اس مالی سمجھوتے پر دستخط پر حکومت ہند کی جانب سے معاشی امور کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری سمیر کمار نے کئے اور عالمی بینک کی طرف سے عالمی بینک (ہندوستان  ) کے کارگزار کاؤنٹی ڈائریکٹر  ہاشم اے عبدو کاہن نے کئے ۔ اڈیشہ حکومے کے اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جی وی وی سرما اور عالمی بینک کے کارگزار کاؤنٹی ڈائریکٹر ہاشم اے عبدو کاہن نے ایک پروجیکٹ سمجھوتے پر بھی سمجھوتے کئے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد طلبا کے معیار میں بہتری لانا ہے اور مخصوص اداروں تک طلبا کی یکسا ں رسائی کو یقینی بنانا ہے اور اڈیشہ میں اعلیٰ تعلیم کے نظام کی حکمرانی میں اضافہ کرنا ہے ۔

پروجیکٹ کا جز: بہتر نتائج والے شعبے ہیں (1) طلبا کے معیار کو بہتر بنانا، اعلیٰ تعلیم کے مخصوص اداروں تک طلبا کی یکساں رسائی کو ممکن بنانا : ادارہ جاتی ترقیاتی منصوبہ (آئی ڈی پی ) گرانٹس (کارکردگی –بنیادی مالیہ۔(2) اعلیٰ تعلیم کے نظام کی حکمرانی میں اضافہ : (1) کالجوں میں حکمرانی کی بہتری (2) مالیاتی اور خریداری بندوبست کی بہتری اور تمام سرکاری اور سرکاری امداد سے چلنے والے کالجوں میں اکاؤنٹنگ۔

 اس پروجیکٹ کی اختتامی  تاریخ 30 نومبر 2022 ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More