36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے راشٹریہ بال پُرسکار 2020 پانے والوں سے بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹریہ بال پُرسکار پانے والوں سے یہاں بات چیت کی۔یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ نے 22 جنوری 2020ء کو دیئے تھے۔ایوارڈ پانے والے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔

49 ایوارد یافتگان کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے۔ ان میں  جموں و کشمیر ، منی پور اور ار وناچل پردیش کا ایک ایک ایوارڈ یافتہ بھی شامل ہے۔ان بچوں نے آرٹ اور کلچر ، اختراع، تعلیم، سماجی خدمت، کھیل کود اور بہادری کے میدان میں یہ ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ بھارت سرکار بچوں کو قومی تعمیر میں ایک اہم ساتھی کے طورپر تسلیم کرتی ہے۔اس سلسلے میں حکومت ہر سال یہ ایوارڈ دیتی ہے،تاکہ اختراع ، تعلیم ، کامیابیوں، سماجی خدمت، آرٹ اور کلچر ، کھیل کود ، بہادری کے میدانوں میں ہمارے بچوں کی مثالی کامیابیوں کو تسلیم کیا گیا۔

مختلف میدانوں میں بچوں کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم ان کی طرف سے اتنی چھوٹی عمر میں کئے گئے کام کو حیرت انگیزقرار دیا ۔ انہوں نے کہا ‘‘مجھے اس طریقے پر بڑا فخر ہے، جس پر چل کر آپ سماج اور قوم کی تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں۔ جب میں آپ جیسے جوانوں کی بہادری اور کامیابیوں کی کہانیاں سنتا ہوں، تو مجھے اور زیادہ توانائی ملتی ہے اور مزید محنت سے کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔’’

وزیر اعظم نے ایوارڈ پانے والے بچوں سے کہا کہ وہ زمینی حقائق کا خیال کرتے ہوئے اور زیادہ محنت سے کام کریں۔‘‘یہ اعتراف آپ کے لئے اور زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی شروعات ہونی چاہئے اور آپ کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ یہ اپنے آپ میں کسی کام کی تکمیل نہیں ہے۔اس طرح کے ایوارڈ آپ کے ہمجولیوں اور دوسرے بچوں کے کامیابیاں حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More