38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع کی دفاعی شعبہ میں میک اِن انڈیا کو فروغ دینے والے صنعتی نمائندوں سے بات چیت

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر دفاع  نرملا سیتا رمن نے دفاعی شعبہ میں ‘ میک اِن انڈیا کو فروغ دینے سے متعلق ایک گول میز کانفرنس میں ہندوستانی کمپنیوں اور غیر ملکی او ای ایم کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔

موجودہ حکومت نے  ڈی پی پی 2017 کے نفاذ سمیت نے اہم پالیسی اقدامات کی ایک سیریز شروع کی ہے۔  ڈی پی پی 2017 کے نفاذ سے دفاعی ساز و سامان کی  مینوفکچرنگ اور ڈیزائن، منصوبہ جاتی شراکت کے ماڈل کو متعارف کرانے ، ایف ڈی آئی کے شرائط و ضوابط کو آسان بنانے اور نجی صنعت کو مناسب موقع فراہم کرنے  کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے ۔

وزیر دفاع نے سکریٹری دفاع کے زیر قیادت افسران کی ٹیم گول میز کانفرنس میں اٹھائے گئے  اہم امور پر مقررہ وقت میں عملداری  کی ہدایت دی ہے ۔ ان امور میں وزارت داخلہ کے ساتھ لائسنس فراہم کرنے کے مسئلوں کو حل ، وزارت خزانہ کے ساتھ ٹیکس سے متعلق امور ، ڈی آر ڈی او کے ذریعہ بنائی گئی ٹکنالوجیوں کی تجارت اوردفاعی ساز و سامان کی  خریداری کے تجاویز کا بروقت نمٹارا شامل ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More